سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
تاریخی شراکت: آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این آئی او ایس ،این ای پی 2020 کی تقریبات کے تیسرے سال پر ہندوستانی اشاروں کی زبان کے ساتھ سماعت سے محروم افراد کی تعلیم میں انقلاب لانے کے لیے اکٹھے ہوئے
Posted On:
01 AUG 2023 8:49PM by PIB Delhi
آئی ایس ایل آر ٹی سی نے 29 جولائی 2023 کو انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او)، پرگتی میدان، نئی دہلی میں این ای پی 2020 کی تقریبات کے تیسرے سال اور دوسرے آل انڈیا شکشا سنگم کے موقع پر ہندوستانی اشاروں کی زبان میں مہارت اور وسائل کے ساتھ ساتھ معیاری تدریسی وسائل کی مشترکہ ترقی کے لیے این آئی او ایس کے ساتھ مفاہمت نامہ(ایم او یو) پر دستخط کیے۔
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے سکریٹری، راجیش اگروال اور این آئی او ایس کی صدر پروفیسر سروج شرما، کی ہدایات پر آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این آئی او ایس نے کئی شعبوں جیسے ہندوستانی اشاروں کی زبان میں تدریس کے مواد کے جائزے کے عمل کو ڈیزائن اور تیار کرنے ، جانچ کے لیے ایک آسان عمل تیار کرنے ، سماعت سے محروم افراد کی تشخیص، منتخبہ شعبے وغیرہ میں ہندوستان کی اشاروں کی زبان کو معیاری بنانے کے عمل کے لئے مہارت اور آئی ایس ایل آرٹی سی کے وسائل کے اشتراک کے لئے مل کر کام کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔
این آئی او ایس نے 2021 میں ثانوی سطح پر ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کو ایک زبان کے مضمون کے طور پر متعارف کرایا ہے اور آئی ایس آر ایل آر ٹی سی نے سماعت سے محروم بچوں کی جانچ اور تشخیص میں تعاون کیا ہے۔ این آئی او ایس سینئر سیکنڈری سطح پر بھی آئی ایس ایل کو زبان کے مضمون کے طور پر متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے۔ آئی ایس ایل آر ٹی سی کی فیکلٹی اس کے لیے مواد کا جائزہ لینے اور لکھنے میں تعاون کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ این آئی او ایس، آئی ایس ایل مواد کے فروغ میں مہارت اور وسائل کے اشتراک کے لیے آئی ایس آر ایل آر ٹی سی کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ این آئی او ایس خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) کے شعبوں میں اور آئی ایس ایل کی تربیت، فروغ، تشخیص اور معیاری کاری کے عمل کے مقصد کے لیے بھی تعاون کرنا چاہتا ہے۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری، راجیش یادو اور آئی ایس ایل آر ٹی سی ایگزیکٹو کونسل کے صدر کی ہدایت کے مطابق، مفاہمت نامے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک میٹنگ ہوئی۔ آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائریکٹر مرتیونجے جھا اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے ڈپٹی سکریٹری نے این آئی او ایس کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این آئی او ایس کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبے کے حوالے سے 18 جولائی 2023 کو ایم او یو کو حتمی شکل دی۔ میٹنگ میں آئی ایس ایل میں مواد اور امتحانی طریقہ کار کا جائزہ لینے سے متعلق نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این آئی او ایس نے 29.07.2023 کو آئی ٹی پی او، پرگتی میدان، نئی دہلی میں تعلیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ اناپورنا دیوی، ڈاکٹر سبھاش سرکارند، ڈاکٹر راجکمار رنجن سنگھ کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔
************
ش ح - ع ح ۔ م ص
(U: 7865)
(Release ID: 1945028)
Visitor Counter : 153