بجلی کی وزارت
بڑی/درمیانی اسکیموں سے پن بجلی کی گنجائش تقریباً 133.4گیگاواٹ ہے: بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ
Posted On:
27 JUL 2023 7:05PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی اوربجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے کہ حکومت نے 2013 میں سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں سینٹرل واٹر کمیشن یعنی مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا یعنی بھارت کے ارضیاتی سروے(جی ایس آئی ) ، سروے آف انڈیا(ایس او آئی ) ، نیشنل ریموٹ سینسنگ ایجنسی (این آر ایس اے) ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کے ارکان شامل ہیں ۔یہ کمیٹی ملک میں پن بجلی صلاحیت کی طاس کے لحاظ سے دوبارہ تشخیص کے حوالے سے شرائط (ٹی او آر) کو حتمی شکل دینے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ از سر نوتشخیص کا مطالعہ سی ای اے نے23-2017 کی مدت کے دوران کیا تھا۔اس مطالعہ کے مطابق، بڑی/درمیانی اسکیموں (یعنی 25 میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت رکھنے والی اسکیمیں) سے پن بجلی کی صلاحیت کا اندازہ تقریباً 133.4 گیگاواٹ ہے۔ ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں منسلک ہیں۔
ہائیڈرو پروجیکٹس ، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں واقع ہیں، جہاں سیلاب جیسی قدرتی آفات کے واقعات بعض اوقات عارضی ڈھانچے جیسے کوفر ڈیم، حفاظتی دیوار وغیرہ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس وجہ سے پروجیکٹ / پروجیکٹوں میں تاخیر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، سیلاب کی وجہ سے، سڑکوں / پلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے پرجیکٹ کی جگہوں پرساز وسامان کی فراہمی میں مزید تاخیر ہوتی ہے اور اس کے کام کا طے شدہ پروگرام متاثر ہوتا ہے۔
ضمیمہ
بڑے پن بجلی گھروں کی ریاست کے لحاظ سے گنجائش
|
(نصب شدہ صلاحیت کے لحاظ سے – 25 میگاواٹ سے زیادہ )
|
خطہ / ریاست
|
طے شدہ گنجائش (ایم ڈبلیو )
(2017-23)
|
شمالی
|
|
جموں و کشمیر
|
12265
|
لداخ
|
707
|
ہماچل پردیش
|
18305
|
پنجاب
|
1301
|
ہریانہ
|
0
|
راجستھان
|
411
|
اتراکھنڈ
|
13481
|
اتر پردیش
|
502
|
ذیلی میزان (این آر)
|
46971
|
مغربی
|
|
مدھیہ پردیش
|
2819
|
چھتیس گڑھ
|
1311
|
گجرات
|
550
|
مہاراشٹر
|
3144
|
گوا
|
0
|
ذیلی میزان (مغربی خطہ)
|
7824
|
جنوبی
|
|
آندھرا پردیش
|
2596
|
تلنگانہ
|
1302
|
کرناٹک
|
4414
|
کیرالہ
|
2473
|
تمل ناڈو
|
1785
|
ذیلی میزان (جنوبی خطہ)
|
12570
|
مشرقی
|
|
جھارکھنڈ
|
300
|
بہار
|
130
|
اوڈیشہ
|
2825
|
مغربی بنگال
|
809
|
سکم
|
6051
|
ذیلی میزان (مشرقی خطہ)
|
10115
|
شمال مشرقی
|
|
میگھالیہ
|
2026
|
تریپورہ
|
0
|
منی پور
|
615
|
آسام
|
643
|
ناگالینڈ
|
325
|
اروناچل پردیش
|
50394
|
میزورم
|
1927
|
ذیلی میزان (شمال مشرقی خطہ)
|
55930
|
کل ہند
|
133410
|
*******
ش ح ۔ ع م ۔ ف ر
U. No.7809
(Release ID: 1944568)
Visitor Counter : 120