نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی اسپورٹس یکم اگست سے شروع ہونے والی فٹ انڈیا کوئز 2022 کے اسٹیٹ فائنل راؤنڈ س کو نشر کرے گا

Posted On: 31 JUL 2023 9:22PM by PIB Delhi

فٹ انڈیا کوئز 2022 کے یکم اگست سے شروع ہونے و الے  ریاستی فائنل راؤنڈز دوردرشن اسپورٹس پر نشر کیے جائیں گے۔ ہر ریاست کے لیے ایک، کل 36 قسطیں نشرکی جائیں گی ۔ یہ قسطیں ہر روز صبح 11 بجے نشر کی جائیں گی،جبکہ  پہلی قسط کے طور پر مدھیہ پردیش فائنلز کو نشر کئے جانے کا پروگرام ہے ۔ یہ قسطیں پرسار بھارتی اسپورٹس یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔

فٹ انڈیا کوئز کے دوسرے ایڈیشن کے ریاستی فائنل راؤنڈ میں ہر ریاست سے کل 4 ٹیموں نے مقابلہ کیا تھا۔ ریاستی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں ضلع اور زونل راؤنڈز کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیمیں تھیں۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 23 جولائی کو 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 72 اسکولی طلباء کو قومی راؤنڈ میں آگے بڑھنے کے لیے مبارکباد دی ہے۔

ہر ریاست/مرکز کے زیر ا نتظام علاقہ سے جیتنے والے اسکول کو کل 2.5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی، جب کہ اسکول کے 2 طلباء کی ٹیم کو کل 25,000 روپے سے نوازا گیا۔ ریاست کے پہلے رنر اپ اسکول کو 1 لاکھ روپے اور طلباء کو مجموعی طور پر 10,000 روپے کی انعامی رقم ملی۔ اسی طرح ریاست کے دوسرے رنر اپ اسکول کو 50,000 روپے کا نقد انعام اور حصہ لینے والے طلباء کو مجموعی طور پر 5,000 روپے کا انعام دیا گیا۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور ریاستی وزیر برائے امور نوجوانان، کھیل اور وزارت داخلہ، جناب نسیت پرمانک نے اسکولوں کے لیے فٹ انڈیا نیشنل فٹنس اینڈ اسپورٹس کوئز کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز گزشتہ سال 29 اگست کو قومی کھیل دن کے موقع پر کیا تھا۔ اس موقع پر تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ، جناب دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔

فٹ انڈیا کوئز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد، دوسرے ایڈیشن کو زبردست ردعمل ملا۔ کوئز کے دوسرے ایڈیشن میں ہندوستان کے سبھی 702 اضلاع کے 16,702 اسکولوں کے 61,981 طلباء نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔ اس کے مقابلے میں، فٹ انڈیا کوئز کے پہلے ایڈیشن میں 13,502 اسکولوں کے کل 36,299 طلباء نے ہی شرکت کی تھی۔ اس طرح،  پہلے ایڈیشن کے مقابلے کوئز کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد میں بھی 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

*******

ش ح ۔ ع م ۔ ف ر

U. No.7797

 


(Release ID: 1944550) Visitor Counter : 100


Read this release in: English