وزارت خزانہ

ہندوستانی معیشت میں، مجموعی فکسڈ کیپٹل فارمیشن (جی ایف سی ایف) 2014-15 میں 32.78 لاکھ کروڑ روپے (مستقل 12-2011 کی قیمتیں) سے بڑھ کر، 23-2022میں 54.35 لاکھ کروڑ روپے (عارضی تخمینہ) ہو گیا ہے

Posted On: 31 JUL 2023 6:19PM by PIB Delhi

حکومت اور نجی شعبہ مل کر معیشت میں سرمایہ کاری کریں۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ انہوں نےحکومت کی طرف سے، 2014 سے لے کر اب تک کی کل سرمایہ کاری کی تجاویز کی حکومت کی جانب سے دی گئی منظوری کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس کا اشارہ ہندوستانی معیشت میں مجموعی فکسڈ کیپٹل فارمیشن (جی ایف سی ایف) سے ملتا ہے جو کہ 15-2014 میں 32.78 لاکھ کروڑ روپے (مستقل 12-2011 کی قیمتیں) سے بڑھ کر 23-2022 میں 54.35 لاکھ کروڑ روپے(عارضی تخمینہ) ہو گیا ہے۔ مالی سال کے لحاظ سے جی ایف سی ایف مستقل (12-2011) قیمتوں پر ذیل میں دیا گیا ہے:

مستقل (12-2011) قیمتوں پر مجموعی فکسڈ کیپٹل فارمیشن (کروڑ روپے)

 

2014-15

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20*

2020-21#

2021-22@

2022-23^


جی ایف سی ایف


32,78,096


34,92,183


37,87,568


40,83,079


45,40,509


45,92,579


42,55,689


48,78,773


54,34,691

 

نوٹ: *: تیسرا نظر ثانی شدہ تخمینہ؛ #: دوسرا نظرثانی شدہ تخمینہ؛ @: پہلا نظرثانی شدہ تخمینہ، ^: عارضی تخمینہ

ماخذ ایم او ایس پی آئی:

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت ’سرمایہ کے اخراجات کے لیے ریاستوں کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم‘ (21-2020 اور 22-2021) اور ’کیپیٹل سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم‘ (23-2022 اور 24-2023) کو نافذ کر رہی ہے۔ حکومت نے، مختلف ریاستوں کے لیے صحت، تعلیم، آبپاشی، بجلی وغیرہ جیسے شعبوں سے متعلق سرمایہ کاری کے منصوبوں سمیت سرمایہ کاری کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے اخراجات کے لیے، 50 سالہ سود سے پاک قرض کی شکل میں خصوصی امداد (قرض) کی منظوری دی اور اسےجاری کی۔ 21-2020 سے 24-2023 (25 جولائی2023 تک) کی مدت کے لیے منظور شدہ اور جاری کردہ رقم کی سال وار اور ریاست وار تفصیلات ضمیمہ 1 میں دی گئی ہیں۔

*****

U.No.7785

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1944512) Visitor Counter : 119


Read this release in: English