وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بحریہ کے سربراہ کا عمان کا دورہ (31 جولائی-02 اگست 23)

Posted On: 31 JUL 2023 5:29PM by PIB Delhi

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار31 جولائی تا 23 اگست تک سلطنت عمان کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد موجودہ باہمی دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنا اور  سلطنت عمان کی فوجی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت  ہے۔

دورے کے دوران ایڈمرل آر ہری کمار شاہی دفتر کے وزیرعزت مآب  جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب ریئر ایڈمرل سیف بن ناصر بن محسن الرحبی، رائل نیوی کے کمانڈر اور عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی کے ساتھ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ سی این ایس عمان میں اہم دفاعی اور تربیتی تنصیبات کا بھی دورہ کرے گا۔

اس دورے کے موقع پر، ہندوستانی بحریہ کا مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس وشاکھاپٹنم 30 جولائی 23 کو تین روزہ پورٹ کال کے لیے پورٹ سلطان قابوس، مسقط پہنچ گیا ہے، جس کے دوران عمان کی رائل نیوی کے ساتھ مختلف بحری تعاون کے پروگرام طے کیے گئے ہیں۔ اس کا اختتام 03 اگست 23 کو میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز (ایم پی ایکس)کے ساتھ ہوگا۔

ہندوستانی بحریہ اور عمان کی رائل نیوی متعدد غیر ملکی تعاون کے طریقوں کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہیں،جس میں مختلف شعبوں میں آپریشن، تربیت اور موضوع کے ماہرین کا تبادلہ شامل ہے۔ دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر کا 13 واں ایڈیشن،1993 میں شروع کیا گیا تھا۔ ایک اہم دو سالہ سرگرمی2022 میں عمان کے باہر منعقد کی گئی تھی اور اگلا ایڈیشن2024 میں طے شدہ ہے۔ دونوں بحری افواج بھی مختلف کثیرالجہتی تعمیرات کے تحت جیسے انڈین اوشین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) بڑے پیمانے پر مشغول ہیں۔ ہندوستانی بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کے درمیان تعلقات حکومت ہند کے’خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘(ساگر)کے وژن کے مطابق ہیں۔

 

 

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7778)



(Release ID: 1944395) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi