خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بچوں کے لئے اسکیم

Posted On: 28 JUL 2023 6:04PM by PIB Delhi

عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزارت ریاستوں/ یوٹی کے ذریعہ مختلف اسکیموں پر عمل کررہی ہے جو ملک میں بچیوں سمیت بچوں کی بہبود کے لئے ہیں۔

  1. بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ۔ اس اسکیم کا مقصد پیدائش سے قبل بچے کی جنس کا پتہ لگا کر اسے ختم کرنے کی روک تھام اور بچیوں کی بقا اور تحفظ کرنا ہے۔ یہ اسکیم ملک کے تمام ضلعوں کا احاطہ کرتی ہے۔

یہ اسکیم سوفی صد مرکزی مالی اعانت کے ساتھ لاگو ہے۔ مغربی بنگال کی حکومت اس اسکیم کو لاگو نہیں کررہی ہے۔

  1. سکشم آنگن واڑی اور مشن پوش 2 اسکیم:۔

یہ اسکیم بچوں میں تغذیہ کی کمی اور حاملہ عورتوں میں تغذیہ کی کمی سے نمٹنے کے حکومت کے عہد کو پورا کرنے کے لئے ہے۔

پوشن  ابھیان

پوشن ابھیان کا مقصد ملک بھر میں تغذیہ کی کمی کے معاملات سے نمٹنا ہے۔ پوشن  ابھیان  کا مقصد  شریک وزارتوں کے مابین ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر اور بیداری پیدا کرکے اس مسئلے کا ازالہ کرنا ہے۔ پوشن  ابھیان کے تحت پیدائش سے چھ برس کی عمر تک کے بچوں نوجوان بچیوں، حاملہ عورتوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

آنگن واڑی خدمات اور پوش ابھیان کے تحت اضافہ تغذیاتی پروگرام میں سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2 شامل ہیں۔ اس میں بچوں میں تغذیہ کی کمی اور نو عمر لڑکیوں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی عورتوں میں تغذیہ کی کمی کو دور کرنے کی مربوط کوششیں شامل ہیں۔

مشن واتسلیہ اسکیم

وزارت مشن واتسلیہ کے نام سے مرکز کی اعانت والی اسکیم پر عمل کررہی ہے جس کے تحت ریاستوں اور یوٹی سرکاروں کو ضرورتمند اور مجاز بچوں کی دیکھ بھال اور تحٖظ کی خدمات کے لئے اور قانونی چارہ جوئی والے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت قائم چائلڈ کئرانسٹی ٹیوشنس (سی سی ایل) ایسے بچوں کو دیگر کے علاوہ عمر کے اعتبار سے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت ، تفریح ، صحت ، نگہداشت اور کونسلنگ فراہم کرتے ہیں۔

یہ جانکاری عورتوں اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:774


(Release ID: 1944201) Visitor Counter : 143


Read this release in: English