کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بین وزارتی اجلاس میں قومی لاجسٹک پالیسی کے اثرات کا جائزہ


نیشنل لاجسٹک پالیسی کے نفاذ پر پیش رفت کا سیکرٹری ڈی پی آئی آئی ٹی  نے جائزہ لیا

Posted On: 29 JUL 2023 6:48PM by PIB Delhi

قومی لاجسٹک پالیسی (این ایل پی ) کے آغاز کے دس ماہ مکمل ہونے پر، اس کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین وزارتی میٹنگ محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے ذریعے منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دوران ملک میں لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف وزارتوں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو بھی پیش کیا گیا۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب راجیش کمار سنگھ، سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی  نے  تمام اچھے کاموں کے لیے شریک وزارتوں کی تعریف کی اور زور دیا کہ این ایل پی  کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششیں پوری طرح  جاری رہیں گی۔ ان اصلاحات سے لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، عالمی بینک کے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی)  میں بھارت  کی درجہ بندی 2018 میں 44 سے چھ مقامات بڑھ کر 2023 میں 139 ممالک میں سے 38 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بھارت  کو عالمی سطح پر مسابقتی برآمداتی مقام بنانے میں بندرگاہوں کے ذریعے ادا کیے گئے اہم رول کا اعادہ کیا اور مختلف میٹرکس (بندرگاہ کے عمل، ٹرنک انفراسٹرکچر، پہلے اور آخری میل ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی) میں لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے لاجسٹکس ڈیٹا بینک جیسے اقدامات کو زیادہ سے زیادہ اپنانے کا مشورہ دیا۔ نئے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے دوران،  اگزیم گیٹ ویز پر اضافی صلاحیت کی ضروریات کو متعلقہ وزارتوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

پی ایم گتی شکتی کی تکمیل کے لیے، قومی لاجسٹک پالیسی، آخری بار 17 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی تھی، اور کلیدی ایکشن کے شعبوں (ڈیجیٹل انضمام، خدمات میں بہتری، ریاستی مصروفیت، مہارت کی ترقی، لاجسٹکس کی کارکردگی کا اشاریہ، لاجسٹک لاگت میں کمی، ایگزم لاجسٹکس وغیرہ) میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس) ڈی پی آئی آئی ٹی محترمہ سمیتا داؤرا نے اپنے افتتاحی کلمات کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت  کے مقامی طور پر تیار کردہ سامان کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے اور 2030 تک  2.5  امریکی ٹریلین اگزیم نشانے  کو حاصل کرنے کے لیے ایک موثر لاجسٹکس ایکو سسٹم کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ میٹنگ کا مقصد جامع لاجسٹک ایکشن پلان (کلیپ ) کے تحت لاگو کیے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لینا تھا - جس کی تعریف قومی لاجسٹک پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔ ملک کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وزارتوں کی طرف سے اختیار کیے گئے اقدامات اور بہترین طریقوں کے بارے میں سیکھنے کے علاوہ؛ بھارت  میں مختلف متعلقہ فریقین اور مستفیدین پر اقدامات کے اثرات پر تبادلہ خیال؛ لاجسٹکس ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی اور آگے کا راستہ تجویز کریں۔

اجلاس کو دو نشستوں میں تقسیم کیا گیا۔ سیشن I نے ڈی پی آئی آئی ٹی  کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات کے جائزے پر توجہ مرکوز کی اور دوسرے اجلاس میں  شرکت کرنے والی وزارتوں کے ذریعے این ایل پی  کے نفاذ میں پیش رفت کا احاطہ کیا گیا۔

پہلے اجلاس کے دوران لاجسٹکس ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی  کے افسران نے کلیپ کے تحت آٹھ ایکشن ایریاز پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔ تازہ اسٹیٹس کا خلاصہ درج ذیل ہے:

سروس امپروومنٹ گروپ (ایس آئی جی) لاجسٹک کے شعبے میں 30 سے زیادہ کاروباری انجمنوں کی شمولیت کے ساتھ اچھی طرح سے قائم ہے۔ لاجسٹک خدمات کے حوالے سے اہم مسائل ای - لوگس پلیٹ فارم پر کاروباری انجمنوں کے ذریعے اٹھائے جاتے ہیں۔ ایس آئی جی اور ای - لوگس نے مل کر لاجسٹکس کے مسائل کو حل کرنے اور رسد کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط میکانزم قائم کیا ہے۔

انسانی وسائل کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر: لاجسٹکس اور پی ایم گتی شکتی این ایم پی پر تربیتی کورسز کو سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ٹی آئیز) اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی آئز) کے ساتھ مربوط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

تجارتی سہولت کو فروغ دینے اور  اگیزیم لاجسٹکس کو ہموار کرنے کے لیے، بنیادی ڈھانچے کے خلاء کو دور کیا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل اقدامات کیے جا رہے ہیں (تجارتی سہولت کی قومی کمیٹی کے تحت)؛ ایک ایگزم لاجسٹکس گروپ تشکیل دیا گیا ہے اور بندرگاہوں  سے دور سے دور کے رابطے کو بہتر بنانے کے لیے ایم او آر ٹی ایچ کے 60 اور ریلوے کے 47 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ تاہم، بندرگاہوں آخری ٹول پلازہ کے درمیان اوسط رفتار کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

ریاستی سطح پر عوامی پالیسی میں ’لاجسٹکس‘ پر مکمل توجہ دلانے کے لیے، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے این ایل پی  کے ساتھ مل کر اسٹیٹ لاجسٹک پلانز (ایس ایل پیز) تیار کر رہے ہیں۔ اب تک، 21 ریاستوں نے اپنی متعلقہ ریاستی لاجسٹک پالیسیوں کو مطلع کیا ہے۔

تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سالانہ ’’لاجسٹکس ایزی آر پار ڈیفرنٹ سٹیٹس (لیڈز)‘‘ سروے کے تحت لاجسٹکس – بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں آسانی کے پیرامیٹرز پر ریاستوں کی درجہ بندی جاری ہے۔ لیڈز رپورٹ 23-2022 اکتوبر 2023 میں شروع کی جائے گی۔

لاجسٹک ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی، نے لاجسٹک لاگت کا تخمینہ لگانے کی کوشش شروع کی ہے، کیونکہ کوئی سرکاری تخمینہ دستیاب نہیں ہے ۔ اس لیے مجموعی اعداد و شمار اور متعلقہ شماریاتی ماڈلز کی بنیاد پر درست تخمینہ تیار کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ اس کے لیے، سروے پر مبنی لاجسٹک لاگت کے حساب کتاب کا فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے اور لاجسٹک لاگت کے لیے ایک مختصر مدتی بیس لائن تخمینہ جلد ہی منظر عام پر آنے والا ہے۔

لاجسٹک شعبے میں اس کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے اور ملک میں بلک اور بریک بلک کارگو کی نقل و حرکت کو  بلارکاوٹ بنانے کے لیے، صارف کی وزارتوں کے ذریعے سیکٹرل پلانز فار ایفیئنٹ لاجسٹکس (اسپیل) تیار کیے جا رہے ہیں۔ اب تک، منتخب کامیابیوں کو نوٹ کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کی طرف سے زیادہ منظم انداز اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

بھارت  کے کنٹینرائزڈ اگزیم کارگو کی 100 فیصد ٹریکنگ اور ٹریسنگ کے لیے، لاجسٹک ڈیٹا بینک (ایل ڈی بی) تیار کیا گیا ہے۔ اس سپلائی چین ویزیبلٹی پلیٹ فارم نے بھارت  کے رہنے کے اوسط وقت کو صرف 2.6 دن تک کم کرنے اور لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں تعاون کیا ہے۔

ایل پی آئی میں بھارت  کی درجہ بندی کو بہتر بنانے اور دنیا کے سرفہرست 25 ممالک کے این ایل پی کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے، تمام  متعلقہ  وزارتوں سے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی) کے تمام چھ پیرامیٹرز میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر اپنانے اور اس کی مجموعی درجہ بندی کے لیے ایک مخصوص سیل قائم کرنے کی درخواست کی گئی۔

دوسرے اجلاس کے دوران گیارہ شریک وزارتوں کے عہدیداروں کی طرف سے پیش کردہ پریزنٹیشنز کا مختصر جائزہ ذیل میں دیا گیا ہے:

کوئلے اور توانائی کی پیداوار کے لیے لاجسٹکس کی منصوبہ بندی: کوئلے کی لاجسٹک پالیسی اور کوئلہ نکالنے کا قومی منصوبہ  میسرز کول نے تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ، فزیکل اثاثوں کی معیار کاری (کوئلے کو سنبھالنے کے لیے ہیوی ارتھ موونگ مشینیں) اور معیار کے انتظام کے لیے معیارات  مقرر کرنے کا کام جاری ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے اپنے کارگو مینجمنٹ سسٹم (آی سی ایمز) کے  یو ایل آئی پی کے ساتھ انضمام، ایئر فریٹ اسٹیشن (اے ایف ایس) کے رہنما خطوط کی ترقی، ہوائی اڈے کے عمل کو معیاری بنانے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپی) سمیت دیگر پیش رفت کو پیش کیا۔

محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے اپنے وہیکل ٹریکنگ سسٹم (وی ایل ٹی ایس) کو  یو ایل آئی پی کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ اس کے علاوہ، غذائی اجناس کی موثر بین اور ریاستی نقل و حرکت اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے روٹ آپٹیمائزیشن کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔

اسٹیل کی وزارت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موثر لاجسٹکس (اسپیل) کے لیے سیکٹرل پلان انفرادی ثانوی اسٹیل کلسٹروں کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہے، اور سلری پائپ لائنوں کے ذریعے خام لوہے کی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہ تجویز کیا گیا کہ لاجسٹکس کے لیے میسرز اسٹیل کا سیکٹرل پلان اس شعبے کی ترقی کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔

ایم او آر ٹی ایچ کے عہدیدار نے سڑکوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کے تربیتی پروگراموں کی ترقی اور ملٹی ماڈل لاجسٹک پارکس کے لیے ماڈل کنسیشن ایگریمنٹ پر روشنی ڈالی۔

ایم او پی ایس ڈبلیو نے این ایل پی  میرین کا آغاز کیا ہے تاکہ کاروبار کرنے میں اور زیادہ آسانی کو فروغ دیا جا سکے۔ بندرگاہ کی پیداواری صلاحیت اور ملٹی موڈل کنیکٹوٹی کو بہتر بنانا؛ جواہر لال نہرو پورٹ اور دین دیال پورٹ کے کنڈلا میں ایک کثیر پروڈکٹ  ایس ای زیڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ برآمد پر مبنی صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

ایم ایس ڈی ای کی طرف سے قومی لاجسٹک افرادی قوت کی حکمت عملی کی ترقی کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

سی بی آئی سی کے عہدیدار نے بندرگاہوں پر تجارتی سہولت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ مربوط لیبارٹری نیٹ ورک کے قیام، کنسائنمنٹ اسکریننگ کے لیے رسک مینجمنٹ سسٹم کو فروغ دینے، کارگو کی جانچ کے لیے بندرگاہوں پر عمل کو معیاری بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

************

ش ح۔ا س ۔ ت ح

 (U: 7732)


(Release ID: 1944123) Visitor Counter : 123


Read this release in: English