کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی  جوتا سازی اور چمڑا صنعت غیر ملکی زرمبادلہ کا ایک بڑا وسیلہ اس میں چار اعشاریہ پانچ ملین لوگ کام کرتے ہیں جن میں سے چالیس فیصد عورتیں ہیں: جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو دنیا میں سب سے زیادہ اور سب سے اچھے معیار کے جوتے تیار کرنے والا ملک بنائیں

جوتے چپلوں کے ہندوستانی سائز کا آغاز کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں ہندوستانی جوتوں کا منفرد زمرہ بنایا جاسکے اور سائز کے غیر ملکی رجحانات پر اعضار کو کم کیا جاسکے: جناب گوئل

جوتا سازی کے سیکٹر میں ہندوستان کی طاقت مقامی خام مال اور ہماری مالا مال، متنوع تاریخ کارفرما ہے: جناب گوئل

Posted On: 29 JUL 2023 6:47PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستانی جوتے اور چمڑے کی صنعت نہ صرف ایک بڑا غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والی صنعت ہے بلکہ ایک محنتی شعبہ ہونے کے ناطے یہ تقریباً 4.5 ملین لوگوں کو روزگار بھی فراہم کرتی ہے جن میں سے 40 فیصد خواتین ہیں۔

آج نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل فٹ ویئر فیئر 2023 (آئی آئی ایف آئی) میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت اور صنعت نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا اور بہترین معیار کے جوتے بنانے والا ملک بننے کی صلاحیت كا حامل ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان چمڑے کے ملبوسات کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ، سیڈلری اینڈ ہارنس کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور چمڑے کے سامان کا دنیا میں چوتھا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ جناب گوئل نے بتایا کہ اس سیکٹر میں پیداواری اکائیوں میں سے 95 فی صد سے زیادہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں ہیں۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ دنیا بھر میں ہندوستانی جوتے چپل کو ممتاز کرنے اور غیر ملکی سائز کے رجحانات پر انحصار کم کرنے میں مدد کے لیے جلد ہی ہندوستانی سائز کے جوتے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے صنعت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ تکنیکی تعاون کے لیے آزاد تجارتی معاہدے  کریں، غیر چمڑے کے جوتے کے جوائنٹ وینچرز شروع كریں، اس طرح ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور ہندوستانی مصنوعات کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں اضافہ ہو گا۔

جناب گوئل نے مہاراشٹر کے کولہاپوری جوتے اور راجستھان کے موجاری جوتے کی خوبصورتی بیان كی اور کہا کہ انہیں بین الاقوامی خریداروں کے لیے بھی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شعبے میں ہندوستان کی طاقت كا سرچشمہ ہیں مقامی خام مال اور اس کی متنوع تاریخ ۔

انہوں نے 'بھارت منڈپم' جیسے عظیم الشان بنیادی ڈھانچے کو شروع کرنے كے حوالے سے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کو اجاگر کیا۔ یہ بین الاقوامی نمائش-کم-کنونشن سینٹر کمپلیکس، جو ستمبر 2023 میں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کے جوتے اور چمڑے کی ترقی کے پروگرام کے حصے کے طور پر حکومت کی طرف سے جانچ کی سہولیات قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جیسے کارپوریٹ جرائم کو غیر مجرمانہ قرار دینا، تعمیل کے بوجھ کو کم کرنا، تمام منظوریوں کے لیے ایک قومی سنگل ونڈو بنانا، عالمی معیار کا انفراسٹرکچر وغیرہ۔

جناب گوئل نے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ معیار اور پائیداری، ماحول دوست عمل، فضلہ کے انتظام اور بجلی کے قابل تجدید ذرائع کی تلاش پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے کاروبار کو وسعت دیں۔ انہوں نے ایک بڑی اور بہتر ترقی کے لیے اختراعی ڈیزائن کی شکل میں مسابقت کو اپنانے پر بھی زور دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی مارکیٹ بہت مسابقتی ہے۔ انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ جدید اور پائیدار مصنوعات تیار کریں جن کی دنیا میں بہت زیادہ اور بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ ہمیں ویلیو چین کو آگے بڑھانے کے لیے نہ صرف اپنی ڈیزائن کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی بلکہ پیداوار کو بڑھانے اور اختراعی مصنوعات تیار کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی لانے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید كہا  کہ سی ایل آر آءی، ایف ڈی ڈی آءی، اور این آءی ایف ٹی جیسے ادارے مارکیٹ کے بدلتے ہوئے رجحانات اور ضروریات کے مطابق نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے میں صنعت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

*****

U.No:7726

ش ح۔رف۔س ا




(Release ID: 1944055) Visitor Counter : 298


Read this release in: English , Hindi