الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی ڈی اے سی اور اے آر ایم پارٹنر اسٹارٹ اپس پروگرام کے لئے آرم فلیکسبل ایکسیز کے ذریعہ ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر اسٹارٹ اپس کو زیر عمل لائیں گے

Posted On: 29 JUL 2023 2:54PM by PIB Delhi

سینٹر فارڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈی اے سی ) نے آج آرم کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا جو دنیا کی ممتاز سیمی کنڈکٹر آئی پی کمپنی ہے۔ یہ اشتراک ڈیزائن لنک انسینٹو اسکیم (ڈی ایل آئی ) کے تحت ہوگا اور ہندوستان میں گاندھی نگر میں سیمی کنڈکٹر مارکیٹ کے فروغ میں مددگار ہوگا۔ اس اعلان کے تحت آرم فلیکسبل ایکسیز فار اسٹارٹ اپس پروگرام اب اپنی مجاز اہلیت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ان اسٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب کرتی ہے جو ایم ای آئی ٹی وائی سیمی کنڈکٹر فیوچر ڈیزائن ڈیل ایل آئی اسکیم کی اہلیت پر پورے اترتے ہوں۔

آرم فلیکسبل ایکسیز فار اسٹارٹ اپس صنعتوں کے لئے مصدقہ ٹیکنالوجی، تکنیکی مدد، ایک سرگرم ایکوسسٹم اور آرم کی وسیع تر بنیاد فراہم کرتا ہے تاکہ سلی کون اسٹارٹ اپس تیزی سے آگے بڑھیں۔ بہ آسانی تجربات کریں اور اعتماد کے ساتھ ڈیزائن کریں۔ آرم فلیکسبل ایکسیز کے ساتھ تمام مارکٹوں میں اسٹارٹ اپس بلڈنگ پروڈکٹس کو کامیابی کے پورے امکانات حاصل ہیں۔ آرم فلیکسبل ایکسیز فار اسٹارٹ اپس تیزی سے ابھرتی ٹیموں کو تکنیکی مدد بھی دیتا ہے تاکہ وہ بہتر اور اضافی صلاحتیں حاصل کرسکیں۔

اختراعی سلی کون اسٹارٹ اپس سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے مستقبل کا محرک ہوں گے۔ کیونکہ یہ مصنوعی ذہانت سے لے کر خود کار گاڑیوں اور آئی او ٹی تک انقلابی تبدیلیاں لانے والی نئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ بات آرم انڈیا کے صدر گوروگنیشن نے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہم اسٹارٹ اپس سے تعاون کرنے کے پابند ہیں اور آرم فلیکسبل ایکسیز کے ذریعہ ہم تجربہ کرنے کی اور اختراع وڈیزائن کی آزادی  بھی دیتے ہیں تاکہ وہ آنے والے کلک ٹیکنالوجی لیڈ کرسکیں۔

سی ڈی اے سی نے ڈائرکٹر جنرل ای مگیش نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر ڈومین میں ہندوستان، ڈیزائنرز کا وسیع اور لگاتار بڑھتا ہوا پول رکھتا ہے اور آرم جیسے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم فریقوں کی جانب سے اس طرح کی پیشکش ہے نوجوان ڈیزائنرز کے  ذریعہ اختراعی ڈیزائن ممکن ہوسکین گے جو کم قیمت اور کم جوکھم والے ہوں گے اورالیکٹرونکس کے سیکٹر میں اہم ثابت ہوں گے۔

اس اشتراک کے تحت سی ڈی اے سی اور آرم درج ذریل وسیع تر مقاصد کے لئے کام کریں گے:

  • ڈی ایل آئی کے تحت منتخبہ اسٹارٹ اپس آرم فلیکسبل ایکسیز فار اسٹارٹ اپس پروگرام کے لئے اہل ہوں گے۔
  • آرم کی جانب سے اسٹارٹ اپس کو پروسیسر اینڈ سسٹم آئی بی، ریفرنس ڈیزائن، جی پی یو، آئی ایس پی اور اے آئی ایکسلیٹر آئی ایس پی اور سوفٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹولس کی رسائی فراہم کرے گا۔
  • آرم کی جانب سے فزیکل ڈیزائن اور عمل آوری کے لئے مختلف مطلوبہ مدد فراہم کرے گا۔

ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت پانچ سال کی مدد کے دوران مالی مدد اور ڈیزائن انفراسٹرکچر سپورٹ دے گی جو سیمی کنڈکٹرز ڈیزائن کے مختلف مرحلوں کے لئے ہوگی۔ ان میں انٹیگریٹیڈ پرکٹس (آئی سی ایس )، چپ سیٹ، سسٹم آن چپس، سسٹم اینڈ آئی پی کورز اور سیمی کنڈکٹر ڈیزائن شامل ہیں۔ ڈی ایل آئی اسکیم کو سی۔ ڈی اے سی عمل میں لاتا ہے۔ ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت سی۔ ڈی اے سی میں چپ ان سیٹر قائم کیا گیا ہے جو چ ڈیزائن اور فیبرکیشن خدمات کے لئے جامع مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ پانچ اسٹارٹ اپس / ایم ایس ایم ای کو ایم ای آئی ٹی وائی نے پہلے ہی منظوری دی تھی جو ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت مدد کے دائرے میں آتی ہیں اور اس سال کے شروع میں بنگلورو میں (فروری) اور دہلی میں (مئی ) میں ہوئے دوسرے اور تیسرے ڈی ایل آئی روڈ شوز کے دوران ان کا اعلان کیا کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت سات اسٹارٹ اپس، آتوموٹو، موبلٹی اور کمپیوٹنگ سیکٹروں میں چپ بنانے اور آئی پی کورز پر کام کریں گے۔

******

U.No:7717

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1943993) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil