صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جنریک ادویات  تشخیص کریں


سستی قیمتوں پر جینرک ادویات کو فروغ دینے کے لیے ملک کے تمام اضلاع میں 9600 سے زیادہ پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندر قائم کیے گئے ہیں

Posted On: 28 JUL 2023 3:29PM by PIB Delhi

انڈین میڈیکل کونسل (پیشہ ورانہ طرز عمل، آداب اور اخلاقیات) کے ضوابط، 2002 کی شق 1.5  میں کہا گیا ہے کہ ہر ڈاکٹر کو  جینرک ناموں کے ساتھ واضح اور ترجیحی طور پر بڑے حروف میں دوائیں لکھنی چاہئیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے  کہ  اس کی تشخیص اور دوا کو معقول  طور پر استعمال کیا جائے ۔  اس کے علاوہ  سابقہ میڈیکل کونسل آف انڈیا  ( ایم سی آئی )  نے 22  نومبر ، 2012 ء ، 18 جنوری ، 2013 ء اور 21 پاریل ، 2017 ء کو سرکلر جاری کیے تھے  ، جن کے تحت تمام رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کو مذکورہ دفعات کی تعمیل کرنے کی ہدایت دی گئی  تھی ۔

نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ، 2019، متعلقہ ریاستی طبی کونسلوں یا نیشنل میڈیکل کمیشن کے اخلاقیات اور میڈیکل رجسٹریشن بورڈ  ( ای ایم آر بی )  کو مذکورہ ضابطوں کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر کسی ڈاکٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ جب ڈاکٹروں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف شکایات موصول ہوتی ہیں، تو ایسی شکایات کو ای ایم آر بی  (سابقہ ایم سی آئی  کے ذریعہ) متعلقہ ریاستی میڈیکل کونسلوں کو بھیج دیا جاتا ہے  ، جہاں ڈاکٹر/طبی پریکٹیشنرز رجسٹرڈ ہیں۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  جینرک  ادویات کے نسخے کو یقینی بنائیں اور صحت عامہ کی سہولیات میں نسخے کا باقاعدہ آڈٹ  کیا جائے ۔

سب کو سستی قیمتوں پر  جینرک  ادویات کو فروغ دینے کے لیے، ملک کے تمام اضلاع میں 9600 سے زیادہ پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندر  ( پی ایم بی جے کے )  قائم کیے گئے ہیں۔ محکمہ  ، فارماسیوٹیکل/فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا  ( پی ایم بی آئی )  ،  الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈور پبلسٹی کے ذریعے اشتہارات کے ذریعے اسکیم کے بارے میں بیداری پھیلا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، جن اوشدھی جینرک ادویات اور اسکیم کے فوائد کے بارے میں معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے  مشتہر کی  جاتی ہیں۔ پی ایم بی آئی  جن اوشدھی سُگم کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی چلاتا ہے ، جو  قریبی پی ایم بی جے کے ،  جن اوشدھی ادویات کی تلاش ، ٹیلی فون نمبر وغیرہ  کا پتہ لگانے کے لیے ایک سنگل ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے  ۔ اس کے علاوہ ، ہر سال 7 مارچ کو اسکیم  کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور معلومات عام کرنے کے لیے جن اوشدھی دِوس منایا جاتا ہے ۔

قومی ہیلتھ مشن  ( این ایچ ایم ) کے تحت، صحت عامہ کی سہولیات میں ضروری جینرک ادویات کی مفت فراہمی کے لیے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ امداد  نہ صرف دوائیوں کے لیے ہے بلکہ مفت ادویات کی خدمات کی پہلو کے مؤثر نفاذ کے لیے ضروری مختلف اجزاء کے لیے بھی  دستیاب ہے ،جو ادویات کی خریداری ، کوالٹی  کی یقین دہانی ،  سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹنگ ( سی ڈی اے سی ) کے ذریعے تیار کردہ ڈرگ اینڈ ویکسین ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ( ڈی وی ڈی ایم ایس ) جیسے آئی ٹی  کی  امداد والی سپلائی چین  ، ویئر ہاؤسنگ ، پرسکربشن کا آڈٹ ، شکایت کا ازالہ ، معلومات ، تعلیم اور مواصلات ( آئی ای سی ) اور تربیت کو نافذ کرنے کے لیے  بھی دستیاب ہے ۔

یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  7706



(Release ID: 1943937) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Tamil , Telugu