وزارت دفاع

بھارت اور ملیشیا کے درمیان  فوجی تعاون پر  ذیلی  کمیٹی کی   دسویں میٹنگ نئی دلی میں منعقد ہوئی

Posted On: 28 JUL 2023 2:12PM by PIB Delhi

بھارت اور ملیشیا کے درمیان  فوجی تعاون پر ذیلی کمیٹی  کی دسویں میٹنگ  کا انعقاد 27جولائی ،2023 کو نئی دلی میں ہوا۔بھارتی وفد  کی قیادت وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی تعاون)جناب امیتابھ پرساد نے کی،جب کہ ملیشیا کی جانب سے  وہاں کے اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف ،دفاعی آپریشن اور ٹریننگ کے محکمے کے میجر جنرل داتو خیرل انووار بن عبد العزیز  نے قیادت کی۔

میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دفاعی تعاون  کا جائزہ لیا گیا  اور روایتی  حقوق کے مسئلوں پر وسیع  تبادلہ خیال ہوا۔دونوں  فریقوں نے دوطرفہ  دفاعی تعلقات  کو اور توسیع  دینے کےلئے  موثر اور حقیقی مواقع  کا پتہ لگایا۔بھارتی فریق  نے جہازوں کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ  کے منصوبوں میں ملیشیائی  مسلح  دستوں کے ساتھ تعاون کرنے کی صلاحیت  اور اہلیت  کے ساتھ بھارتی دفاعی صنعت  کے امکانات پر روشنی ڈالی۔دونوں  فریقوں  نے 12ویں ملیشیا-بھارت دفاعی تعاون  کمیٹی (ایم آئی ڈی سی او ایم) میٹنگ کے امکانی نتائج پر بھی بات چیت کی،جو اس سال ستمبر  میں بھارت میں دفاعی سکریٹری  کی سطح پر منعقد کی جائے گی۔

دونوں فریقوں نے آپسی  بھروسے  اور سمجھ بوجھ ،مشترکہ مفادات اور جمہوریت اور امن و قانون  کے  مشترکہ اقدار  کی بنیاد پر اعلی درجے کی اسٹریٹجک شراکت داری کو پوری طرح سے نافذ کرنے کے اپنے عزم کی ایک بار پھر تصدیق کی۔بھارت نے ملیشیا  کے ساتھ اعلی درجے کی اسٹریٹجک شراکت داری  ،وزیراعظم جناب نریندر مودی کے2015 میں ملیشیا  کے دورے کے دوران قائم کی تھی۔

 

 

 

ش ح۔ا م ۔

U.NO. 7665



(Release ID: 1943677) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Telugu