وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت دیہی علاقوں میں کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے چھوٹے ہوٹلوں اور ہوم اسٹے کو فروغ دیتی ہے

Posted On: 27 JUL 2023 5:35PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ذمہ دار ہے اور انفراسٹرکچر کے قیام ، مارکیٹنگ اور فروغ اور سیاحت کے لیے ہنر مندی کے فروغ کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے، جن سے ہوم اسٹے اور چھوٹے ہوٹلوں کے فروغ اور ترقی کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

سیاحت کی وزارت، حکومت ہند اپنی رضاکارانہ اسکیم کے ذریعے درجہ بندی/منظوری دیتی ہے جس میں ہوٹل کے نئے پروجیکٹس اور آپریشنل ہوٹلوں کی 1سے3 کیٹیگری کے ساتھ ساتھ ہیریٹیج ہوٹلوں، لیگیسی ہوٹلوں، موٹلز، اور ملک میں ہوم اسٹے/بی اینڈ بی کی درجہ بندی شامل ہیں ۔یہ کام نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیٹا آف ہاسپیٹلٹی انڈسٹری (این آئی ڈی  ایچ آئی ) کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے۔   وزارت کی طرف سے دی گئی درجہ بندی اور پہچان رہائشی یونٹ کو معتبر بناتی ہے۔

وزارت سیاحت نے دیہی ہوم اسٹے کے  فروغ کے لیے ایک قومی حکمت عملی بھی تیار کی ہے۔   حکمت عملی کا ایک بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں کاروباری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ دستاویز، دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تحت ایم ایس ایم ای سروس انٹرپرائزز کے فروغ اور ترقی کے لیے خود روزگار، گاؤں کی صنعتوں اور دیگر اسکیموں کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) جیسی اسکیموں کے تحت اہل دیہی ہوم اسٹے پروجیکٹس پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

مزید برآں، سیاحت کی وزارت نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، تمام ریاستی حکومتوں اور صنعت کے فریقوں سمیت لائن وزارتوں کے ساتھ مشاورت سے  ہندوستان میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ بھی تیار کیا ہے۔ حکمت عملی دستاویز کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مختلف اسکیموں کو یکجا کرنا ہے تاکہ دیہی سیاحت کے مواقع سے خواتین استفادہ کر سکیں اور سیاحت خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کر سکے۔

مزید برآں، سیاحت کی وزارت نے سروس پرووائیڈرز  کے لیے اپنی صلاحیت سازی (سی بی ایس پی) اسکیم کے تحت ہنرمندی میں فرق پر شعبے سے حاصل  بہترین معلومات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر 150 گھنٹے کا ہوم اسٹے کورس شروع کیا ہے۔  تربیتی پروگرام کا مقصد ان خواہشمند نوجوانوں اور ہوم اسٹے کے مالکان کو تربیت دینا ہے جو پورے ہندوستان کے سیاحتی مقامات بشمول دیہی اور ناقابل رسائی پہاڑی علاقوں میں ہوم اسٹے کے کاروبار کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ پروگرام پیشہ ورانہ مہارت کا احساس پیدا کرتا ہے، ہوم اسٹے کے آپریشن میں اعلیٰ مہارتیں جس کے نتیجے میں سیاحت کی صنعت میں پائیدار انسانی وسائل کی لامتناہی تعداد ہوتی ہے۔ این آئی ڈی ایچ آئی  پورٹل میں، رجسٹریشن کے مرحلے کے دوران  رہائشی  یونٹوں کو چھوٹے اور بڑے ہوٹلوں میں الگ نہیں کیا جا سکتا جس میں ہوم اسٹے شامل ہیں۔

ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں  یہ جواب دیا۔

***********

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:7641 )


(Release ID: 1943487) Visitor Counter : 128
Read this release in: English , Tamil