وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے ملک میں کروز سیاحت کی ترقی کے لیے ایک قومی حکمت عملی  کا مسودہ تیار کیا ہے

Posted On: 27 JUL 2023 5:34PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت ، اپنی جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے، 'انکریڈیبل انڈیا' برانڈ لائن کے تحت،  بیرون ممالک  کے اہم اور ممکنہ بازاروں میں  عالمی پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائن میڈیا مہم  شروع کی ہے۔

عالمی سطح پر کروز سیاحت کے لیے ہندوستان کو ایک ترجیحی منزل کے طور پر مقام دلانے  کے لیے وزارت سیاحت نے کروز سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت  عملی کا مسودہ  تیار کیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے اور سرکٹ کو فعال بنانے، مارکیٹ کی ترقی اور ہنرمندی کے فروغ  کے لیے حکمت عملی دستاویز میں درج ذیل اسٹریٹجک ستونوں کی نشاندہی کی گئی ہے:

  1. انفراسٹرکچر اور سرکٹ کو فعال بنانے
  2. مارکیٹ کی ترقی
  • iii. کروز سیاحت کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی
  • iv. کروز ٹرمینلز کے ارد گرد مربوط سیاحت
  1. کروز سیاحت میں سرمایہ کاری کی سہولت اور فروغ
  • vi. کروز سیاحت کے لیے ہنرمندی کے فروغ
  1. ادارہ جاتی ڈھانچہ اور گورننس

سیاحت کی وزارت ’سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد‘ کی اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کو سیاحت کی ترقی کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے، بشمول کروز سیاحت اور دریاؤں کے ساتھ ساتھ کروزنگ ۔ پچھلے تین برسوں کے دوران مرکزی ایجنسیوں کی مدد کی اسکیم کے تحت بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے منظور کیے گئے منصوبوں کی تفصیلات۔

وزارت سیاحت نے پہلی انکریڈیبل انڈیا نیشنل کروز کانفرنس کے دوران بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ساتھ شراکت کی۔ کانفرنس میں کروز سیاحت  کے شعبے  بشمول دریائی  کروزنگ میں کاروباری مواقع کو پیش کی گیا ۔ کانفرنس میں 300 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جن میں اہم عالمی کروز لائنز یعنی ایم ایس سی، کارنیول، آر سی سی ایل، کوسٹا، کورڈیلیا، ہالینڈ امریکہ گروپ وغیرہ شامل ہیں۔

جیسا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے، ہندوستان نے بین الاقوامی فورمز یعنی سی-ٹریڈ میامی، دبئی وغیرہ میں فعال طور پر حصہ لے کر کروز ٹورازم کو فروغ دینے اور بین الاقوامی کروز ایونٹس کے لئے مہم  چلائی  ہے۔  مزید برآں جیسا کہ  ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ  قومی آبی گزرگاہوں (این ڈبلیو)  کے ذریعہ نقل و حمل کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیا کیا گیا ہے جن میں  فیئروے ، ٹرمینلز، گودی، نیوی گیشن ایڈز وغیرہ، جنہیں  دریائی سیاحت کے آپریٹرز بھی استعمال کرتے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے 13 جنوری 2023 کو وارانسی سے این ڈبلیو-1 (دریائے گنگا) سے ڈبرو گڑھ این ڈبلیو-2 (دریائے برہم پترا) تک بنگلہ دیش کے راستے دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا، جس نے تقریباً 3200 کلومیٹر کی آبی گزرگاہ کا فاصلہ طے کر کے  28 فروری 2023 کو آسام کے ڈبروگڑھ میں کامیابی کے ساتھ اپنا سفر    مکمل کیا ۔

ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں  یہ جواب دیا۔

************

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:7642 )


(Release ID: 1943452)
Read this release in: English