پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت

Posted On: 27 JUL 2023 5:09PM by PIB Delhi

بھارتی ریفائنریز کی موجودہ ریفائننگ کی صلاحیت 253.92 ملین میٹرک ٹن سالانہ (ایم ایم ٹی پی اے) ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ایک تکنیکی ونگ سینٹر فار ہائی ٹیکنالوجی (سی ایچ ٹی) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سال 2028 تک بھارتی ریفائنریوں کی ریفائننگ کی صلاحیت میں تقریباً 56 ایم ایم ٹی پی اے کا اضافہ متوقع ہے۔ موجودہ ریفائننگ کی صلاحیت 253.92 ایم ایم ٹی پی اے کے مقابلے میں، سال میں گھریلو مصنوعات کی کھپت 23.20 ایم ایم ٹی پی اے تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں طویل مدتی ترقی کے رجحانات اور توانائی کی منتقلی کے لیے حکومت کی مختلف کوششوں، کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی)، بائیو فیول بشمول ایتھنول، الیکٹرک وہیکلز (ای وی) وغیرہ کو اپنانے کے ساتھ ساتھ صارفین کی ترجیحات میں اضافہ کی بنیاد پر، یہ صلاحیت متوقع طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہونے کا امکان ہے۔

یہ جانکاری پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

************

ش ح۔ا س ۔ ت ح

 (U: 7635)


(Release ID: 1943371) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Tamil