پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
خوردنی تیل سے بائیو ڈیزل کی پیداوار
Posted On:
27 JUL 2023 5:09PM by PIB Delhi
بایو ایندھن پر قومی پالیسی 2018 نے بائیو ڈیزل کی پیداوار کے لیے مختلف خام اشیا کی نشاندہی کی ہے جیسے کہ غیر خوردنی تیل کے بیج، استعمال شدہ کوکنگ آئل، جانوروں کی چربی، تیزابی تیل وغیرہ۔ بائیو ایندھن پر قومی پالیسی 2018 کے تحت 2030 تک ڈیزل میں بائیو ڈیزل کی 5 فیصد آمیزش/بائیو ڈیزل کی براہ راست فروخت کا اشارہ پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔مختلف فیڈ اسٹاکس سے تیار ہونے والے بائیو ڈیزل کی فراہمی کے لیے فی الحال 61 پلانٹس پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ یہ پلانٹس پرائیویٹ سیکٹر میں سر گرم عمل ہیں۔ سرِ دست بائیو ڈیزل کی تیاری کے لیے پبلک - پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
U.No:7631
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1943362)
Visitor Counter : 91