کامرس اور صنعت کی وزارتہ

وزیراعظم نریندر مودی  نے بین الاقوامی نمائش  اور کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا


بھارت منڈپم نام کے پیچھے بھگوان بسویشور کے انوبھو منڈپم کی تحریک ہے: وزیراعظم

نئے کمپلیکس  کے پیچھے جو تحریک کارفرما ہے، وہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا وزیراعظم  کا اپنا ویژن  ہے: پیو ش گوئل

اب ہمارے کسانوں ، ایم ایس ایم ایز، دستکاروں اور صنعتوں کو دنیا میں نمایاں کرنا ممکن ہو سکے گا: پیوش گوئل

ملک میں  عالمی  نوعیت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے وزیراعظم کے ویژن کے کمپلیکس حصے کی ترقی: جناب گوئل

Posted On: 26 JUL 2023 9:37PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں  بین الاقوامی نمائش – کم – کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی)  کمپلیکس کو  قوم کے نام وقف کیا اور قوم سے اپیل کی کہ وہ  بڑی سوچ ، بڑے خواب اور بڑی  کارروائی  کے اصول کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اس کمپلیکس کو بھارت منڈپم کا نام دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے  عظیم افتتاحی تقریب میں جی – 20 سکہ اور  جی – 20 اسٹامپ  بھی جاری کیا اور  کنونشن سینٹر کو  نام دینے  کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریبا 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا۔ نیا کنونشن کمپلیکس  ہندوستان کو  ایک عالمی کاروباری  منزل  کے طور پر نمایاں کرنے اور فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

اس سے پہلے دن میں وزیراعظم نے کمپلیکس میں پوجا ارچنا کی اور  بین الاقوامی نمائش   کم-کنونشن سینٹر کی تعمیر میں مصروف شرم جیویوں (مزدوروں) کی عزت  افزائی کی۔

افتتاحی تقریب میں اپنے استقبالیہ خطاب میں کامرس  اور صنعت، صارفین کے امور  ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  بین الاقوامی کنونشن کمپلیکس – بھارت منڈپم  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے اپنا  قیمتی وقت دینے  کے لئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے  ملک کی  سوچ کے  طریقوں کو بدل دیا ہے اور  ہمیں اس بات کی تحریک دی ہے کہ  ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے مقصد کے لئے  ایک قوم کے طور پر  آگے بڑھیں۔ انہوں نے  شرم جیویوں کے رول کو اجاگر کیا اور  کمپلیکس کی ترقی کے لئے معماروں کے رول کا بھی  خاص طور پر ذکر کیا۔

جناب پیوش گوئل نے  دنیا کے سامنے ملک کو  نمایاں کرنے کے لئے ملک میں ایک عالمی نوعیت کا کنونشن اور نمائش  سینٹر  قائم کرنے کی وجہ کا ذکر کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ  یہ وزیراعظم کی  دور اندیشی کا نتیجہ ہے کہ  اس کمپلیکس کی تعمیر  عمل میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب  ممکن ہوسکے گا کہ  دنیا کو ہمارے کسانوں، ایم ایس ایم ایز، دستکاروں اور صنعت کاروں کی  محنت کو نمایاں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت کی  مختلف پالیسیوں  کا مقصد صنعت کو فروغ دینا ہے اور  ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

 جناب گوئل نے کہا کہ  بھارت منڈپم  نام  انو بھو منڈپم کے  بھگوان بسویشور کے نظریئے سے لیا گیا ہے، جو  عوامی تقریبات کے لئے  ایک پویلین تھا۔ یہ کمپلیکس تمام لوگوں کے لئے دستیاب ہوگا اور  اس میں تمام سہولیات موجود ہوں گی، تاکہ  ملک کو  ایک ترقی یافتہ اور  جدید ملک بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کی جاسکے۔

پرگتی میدان میں بین  الاقوامی نمائش  - کم – کنونشن سینٹر  (آئی ای سی سی) پروجیکٹ کو پرانی  اور فرسودہ سہولتوں  کو ختم کرکے  نیا  اور جدید   طرز  کا بنایا گیا ہے اور اسے  ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ لگ بھگ   123  ایکٹر کے رقبے  میں  پھیلا  یہ  کیمپس قائم کیا گیا ہے۔  آئی ای سی سی کمپلیکس کو ہندوستان کی سب سے بڑی منزل کے طور پر  تیار کیا گیا ہے ، جس میں میٹنگوں، ترغیبات ، کانفرنسز اور  نمائش  کا اہتمام  کیا جاتا ہے ۔ تقریبات کے لئے  دستیاب  کوورڈ مقام کے لحاظ سے  آئی ای سی سی کمپلیکس  دنیا میں  اعلیٰ نمائش اور کنونشن کمپلیکسز میں اپنا  ایک مقام رکھتا ہے۔ پرگتی میدان میں تیار کیا گیا  نیا  آئی ای سی سی کمپلیکس کثیر  جدید  سہولتوں نیز  کنونشن سینٹر ،  نمائش  ہال  اور  ایمفی تھیٹر پر مشتمل ہے۔

کنونشن سینٹر  پرگتی میدان کمپلیکس کے  سینٹر پیس کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک  عظیم   آرکیٹیکچرل ماربل ہے، جسے  بڑے پیمانے پر بین الاقوامی نمائشوں ، تجارتی میلوں ، کنونشن، کانفرنسز اور دیگر  پروقار تقریبات کی میزبانی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ  کثیر  میٹنگ رومز،  لان ِ، آڈیٹوریمس ایک ایمفی تھیٹر  اور  ایک کاروباری سینٹر  سے لیس ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تقریبات کی میزبانی  کرنا  آسان ہوسکے گا۔ اس کے سحر انگیز  کثیر مقصدی ہال اور  ایک پلینری ہال  میں 7000 لوگوں کے بیٹھنے  کی مشترکہ گنجائش  ہے، جو  آسٹریلیا میں  مشہور  سڈنی اپیرا ہاؤس کی  بیٹھنے کی گنجائش  سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ اس کا  شاندار ایمفی تھیٹر  3000 افراد کی بیٹھنے کی  گنجائش  کے ساتھ  لیس ہے۔

کنونشن سینٹر کی عمارت کے  آرکیٹیکچرل  ڈیزائن نے ہندوستانی روایات سے  تحریک لی  ہے اور  اس میں  ہندوستان کے اعتماد کو نمایاں کیا گیا ہے اور  اس میں  جدید سہولتیں  اور طرز زندگی کو بھی  اپنایا گیا ہے۔ عمارت کی شکل شنکھا (اونچ شیل) اور  مختلف  دیواروں سے لیا گیا ہے۔ کنونشن سینٹر  کا چہرہ مہرہ  ہندوستان کے روایتی آرٹ اور  ثقافت نیز  سوریہ شکتی کے بہت سے عناصر  کو  ظاہر کرتا ہے، جس میں  شمسی توانائی کو فروغ دینے، ہندوستانی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ‘صفر سے اِسرو’ ، خلاء میں ہماری حصولیابیوں کو  بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ پنچ مہابھوتا یونیورسل فاؤنڈیشن کی  عمارت کے بلاک یعنی آکاش (آسمان)، وائیو (ہوا)، اگنی (آگ)، جل (پانی)، پرتھوی (زمین) اور دیگر  چیزوں کی نشان دہی کرتا ہے۔ ملک کے مختلف خطوں  کی  مختلف  پینٹنگس اور قبائلی آرٹس ، کنونشن سینٹر کی  شکلوں کو  آراستہ کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-7597



(Release ID: 1943154) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi