وزارات ثقافت

وزیر اعظم کے  ذریعہ پرگتی میدان میں بین الاقوامی کنونشن سنٹر’بھارت منڈپم‘ کے افتتاح کے دوران شاندار ثقافتی پروگرام کا انعقاد


ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے سے پیش، دلکش  اور شاندار کارکردگی نے سامعین کو مسحور کردیا

Posted On: 26 JUL 2023 10:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 26 جولائی 2023 کو پرگتی میدان میں بین الاقوامی کنونشن سینٹر ’بھارت منڈپم‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر، ثقافت کی وزارت نے اپنی سنگیت ناٹک اکادمی اورعلاقائی ثقافتی مراکز کے ذریعے مختلف النوع  شاندار اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے۔جن میں ملک بھر سے آئے تقریباً 1250 فنکاروں  نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ان پروگراموں میں شروع میں  موسیقی کے روایتی آلات، نداسورم، تھاویل، پنچاوادیم، چیندا، ڈپّو، لیزیم، ناسک ڈھول، گجرات  ڈھول، چتری، دھک ڈھول، نگاڑا، شنکھ، اور گھنٹہ وغیرہ  کے ذریعہ  خیرمقدمی  کارکردگی  کا مظاہرہ کیا گیا اوراس کے سبب، ایک بھارت شریشٹھ بھارت  کا جذبہ پیدا ہوا۔ودیا بھارتی کے 300 سے زیادہ اسکول کے بچوں نے فوئر پرفارمنس کے ایک حصے کے طور پر رابندر ناتھ ٹیگور کا نغمہ’’آنند لوک‘‘ پیش کیا ۔ اسٹیج پر پیش ثقافتی کارکردگی نے سامعین کو مسحور کردیا ۔ان  ثقافتی  کارکردگیوں میں سمّیت ملک اور گروپ کے ذریعہ دھروپد،ہندوستانی کلاسیکی رقصوں کا سنگم – بھرت ناٹیم، کتھک، کچی پوڈی اور اوڈیشی؛ سدّھی دھمال؛ دھولو کنیتا؛ بیہو; بریدی؛ پدم شری مادھوی مدگل اور ان کےگروپ کے ذریعہ  اوڈیشی رقص؛ ماسک ڈانس (پُرولیا چھاؤ)؛ اورتھیٹر کے  فنکاروں اور کتھک کیندر کے طلباء کے ذریعہ  پیش کتھک شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EGBR.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZNVH.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00279H2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VFT2.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L2L7.jpg

وزیر اعظم کے سامنے شنکر مہادیون اور رکی کیج - سوریا، گنیش اور نٹراج کی موسیقی پر مبنی کوریوگرافک دم بخود کردینے والا 15 منٹ کا ’اوجسوی‘رقص پیش کیا گیا ، جس میں چھاؤ، کتھک، اوڈیشی، بھرت ناٹیئم اور دہلی کے سنتوش نائراو ران کےسادیہ گروپ  کے ذریعہ مختلف قسم کے عصری رقص  شامل تھے۔جناب نندیش وتسالا وٹھل اومپ (سنگیت ناٹک اکادمی یووا ایوارڈ سے سرفراز)کے ہمراہ لگ بھگ 20 رقاصوں نے  پواواڈا            یا              مراٹھی   گانوں کی طرز پر ، ہندی زبان میں ’دھنیہ بھارتَم‘ گیت گایا۔ جس  نے مختلف لوک اور بڑے فن پاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر ایک کو حب الوطنی کے جذبے سےسرشار کردیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007P3S2.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006K71P.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009PYOU.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0082LVW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01041N0.jpg

اس موقع  پر، ملک کے مختلف  قسم کےلوک اور قبائلی  فنون  پرمشتمل   تقریباً 28 اسپاٹ پر کارکردگیوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ جس سے بھارت منڈپم کے آس پاس  ایک کارنیوال  یعنی میلہ جیسا ماحول  پیدا ہوگیا ۔

اس سے پہلے، صبح کے وقت ہوَن کی تقریب کے انعقاد کے بعد  سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ یافتہ جناب  چیتن جوشی اور ان کے گروپ کی طرف سے بانسری کی سنگت پیش کی گئی، جس کے سبب دن کی تقریبات کے لیے سازگارماحول  پیدا ہوگیا ۔ تقریباً 150 مدعو فنکاروں نے ہوَن کی تقریب  میں شرکت کی۔

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.7593



(Release ID: 1943129) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi