خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
ملک بھر میں کل 2688 کریچ کام کر رہے ہیں۔ پالنا اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 57128
Posted On:
26 JUL 2023 4:51PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت 2022-2021 تا 2026-2025 کے دوران عمل درآمد کی خاطر خواتین کی حفاظت، سلامتی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک امبریلا اسکیم مشن شکتی کا آغاز کیا ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط 01.04.2022 سے نافذ العمل ہیں۔ پالنا كو ایك جزو كے طور پر مشن شکتی کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ کام کرنے والی خواتین کے بچوں کے لیے معیاری اور سستی ڈے کیئر کی سہولتیں فراہم کی جائیں اور اس طرح افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ 31.05.2023 تک ملک بھر میں چلنے والے کریچوں کی تعداد 2688 ہے اور مستفید ہونے والوں کی تعداد 57128۔
کریچوں کو چلانے اور ان کی سرگرمیوں کا اندازہ لگانے کا كام ریاستی حکومتوں اور مركزی خطوں كی انتظامیہ کی طرف سے تصدیق اور معائنہ کی بنیاد پر كیا جاتا ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی یہ وزارت ریاستی حکومت اور مركزی خطوں كی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگوں، ویڈیو کانفرنسوں اور بات چیت کے ذریعے كام كاج كا باقاعدہ جاءزہ لیتی رہتی ہے۔
اس اسکیم کے تحت بچوں کو اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال اور تعلیم فراہم کرنے کے لیے کریچ ورکرز کی تربیت اور صلاحیت سازی کو مشن شکتی رہنما خطوط پر یقینی بنایا جاتا ہے۔ کریچ سنٹر میں شامل ہونے کے بعد کریچ ورکر اور مددگار كو ایک لازمی مختصر مدت کی تربیت سے گزرنا پڑے گا۔ اس تربیت کا اہتمام ریاستی بورڈز کے ذریعہ شناخت شدہ تربیتی اداروں کے ذریعے کیا جائے گا۔ کوئی کریچ اس وقت تك شروع نہیں کیا جائے گا جب تك کریچ ورکرز ریاستی بورڈ کے زیر اہتمام تربیت نہیں لے لیتے۔ سیکرٹری اسٹیٹ بورڈ اپنی ریاست میں تربیت کے بروقت انعقاد کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ تربیت میں بچوں کی دیکھ بھال، صحت کی ابتدائی طبی امداد، کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن، ایمرجنسی، ہینڈلنگ حفظان صحت جیسے شعبوں پر زور دیا جائے گا۔
بچوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے کی خاطر مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ان میں مہارت پیدا کرنا۔پالنا اسکیم کا مقصد کام کرنے والی خواتین کے بچوں کو بچوں کی غذائیت، صحت اور علمی نشوونما کے لیے محفوظ اور محفوظ ماحول فراہم کرکے دن بھر کی دیکھ بھال کی سہولیات/کریچ کی فوری ضرورت کو معیاری طور پر پورا کرنا ہے تاكہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو ان کی ملازمت کی حیثیت سے قطع نظر، منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں تمام سماجی و اقتصادی گروپوں کے درمیان فائدہ مند روزگار حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے۔
یہ معلومات خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كیں۔
******
U.No:7571
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1942990)
Visitor Counter : 115