سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

قومی درج فہرست ذات مالیات اور ترقیاتی کارپوریشن کا پس منظر


این ایس ایف ڈی سی 27-28 جولائی، 2023 کو دو روزہ ورکشاپ کم مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے

Posted On: 26 JUL 2023 5:45PM by PIB Delhi

  نیشنل شیڈولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) ایک کمپنی (غیرمنافع بخش) ہے، جو حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے تحت کمپنی ایکٹ، 8 کی دفعہ 2013 کے تحت رجسٹرڈ ہے، جس کا مقصد 3.00 لاکھ روپے تک کی سالانہ خاندانی آمدنی والے درج فہرست ذات کے افراد کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کام کرنا ہے۔کارپوریشن زرعی اور متعلقہ سرگرمیوں ، چھوٹے کاروبار / کاریگر اور روایتی پیشے ، سروس سیکٹر (بشمول ٹرانسپورٹ سیکٹر) اور تکنیکی اور پیشہ ورانہ تجارت / کورسز جیسے شعبوں میں خود روزگار کے منصوبوں کے لیے قرض کی مدد فراہم کرتا ہے۔

 

این ایس ایف ڈی سی ریاستی چینلائزنگ ایجنسیوں (ایس سی اے) کے ذریعے رعایتی شرح سود پر فنڈ فراہم کر رہا ہے، اور چینلائزنگ (بشمول پارٹنر پبلک سیکٹر بینکس، ریجنل رورل بینکس، این بی ایف سی-ایم ایف آئیز، سلیکٹ کوآپریٹو سوسائٹیز اور کوآپریٹو بینکس) ان درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمدنی پیدا کرنے والے پروجیکٹوں کو فروغ دے رہا ہے جن کی فیملی کی سالانہ آمدنی 3.00 لاکھ روپے تک ہے۔

ایس سی اے اور سی اے برسوں سے این ایس ایف ڈی سی کے مضبوط شراکت دار رہے ہیں جو نچلی سطح پر درج فہرست ذاتوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کو فروغ دے رہے ہیں۔ شراکت داری کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے این ایس ایف ڈی سی 27 اور 28 جولائی 2023 کو دو روزہ ورکشاپ و مینجمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔یہ پروگرام اسکوپ کنونشن سینٹر، ٹیگور چیمبر، اسکوپ کمپلیکس، 7، لودھی روڈ، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ ایس سی اے اور سی اے کے عہدیداروں کے لیے ابھرتے ہوئے مسائل، پیش رفت اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ میدان میں بہترین طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس سے شرکا کو تجربے کے تبادلے اور متعلقہ معلومات کی فراہمی میں سہولت ملے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7583



(Release ID: 1942985) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi