خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشن واتسلیہ اسکیم کے تحت اسپانسر شپ

Posted On: 26 JUL 2023 4:50PM by PIB Delhi

عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزارت مشن شکتی پر عملدرآمد کررہی ہے، جس کے تحت خواتین کے لئے سودھر گرہ اور انسانوں کی خریدوفروخت کی روک تھام کے لئے اجولا ہوم کو ضم کرکے اسے شکتی سدن کا نام دیا گیا ہے جو راحت اور بازآبادکاری ہوم ہے۔ اس کا مقصد مصیبتوں کا شکار اور دشوار حالات سے دوچار عورتوں کے لئے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ شکتی سدن مانگ کے مطابق زیر عمل مرکز کی اعانت والی اسکیم ہے جس کے تحت ریاستوں / مرکزی انتظام والے علاقوں کی ضرورت اور مانگ کے مطابق رقومات جاری کی جاتی ہیں۔

حکومت جو نائل جسٹس ایکٹ (بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت) ایکٹ 2015 ( جے جے ایکٹ) پر عمل کررہی ہے جو ضرورت مند بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے بنیادی قانون ہے۔ جے جے ایکٹ کے سیکشن دو (14) (ix) کے مطابق ایسے کسی بھی بچے کو جو مخدوش حالات کا شکار ہے اور جس کو منشیات کے استعمال یا انسانی خرید وفروخت کے حالات کا اندیشہ ہے اسے دیکھ بھال اور حفاظت کی ضرورت والا بچہ مانا جاتا ہے۔ جے جے ایکٹ کے تحت ان بچوں کو ادارہ جاتی اور غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے۔ ایکٹ کی عمل آوری بنیادی ذمہ داری ریاستی حکومت اور مرکزی انتظام والے علاقے کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جے جے ایکٹ کے تحت چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کو اس بات کا اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ دیکھ بھال اور حفاظت کے حقدار بچے کے بارے میں فیصلہ کرسکیں اور اس کے لئے متعلقہ بچے کے تمام تر حالات وکوائف کو مد نظر رکھتے ہوئے بچے کے لئے جو بہترین ہوسکتا ہے وہ کیا جائے۔ جے جے ایکٹ کے سیکشن دو (53) کے تحت اسپانسر شپ کی تشریح اس طرح کی گئی ہے۔ بچے کی طبی، تعلیمی اور فروغ کی ضرورتوں سے نمٹنے کے لئے اضافی امداد ، جو مالی یا دیگر طرح کی بھی ہوسکتی ہے۔

اسپانسر شپ پروگرام کے تحت مشن واتسلیہ اسکیم دیکھ بھال اور حفاظت کے مجاز بچوں کے اصل خاندان یا رشتے داروں کو ان ذمہ داریوں کے لئے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ایک مشروط امداد ہے اور اسکا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے اپنے خاندان اور کمیونٹی کے اندر رہ کر ترقی کرسکیں اور اس کے لئے انھیں اپنے گھر سے دور نہ ہونا پڑے۔

اس کے علاوہ عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزارت بچوں کی دیکھ بھال ، ان کی حفاظت ، بازآبادکاریوں کے لئے مشن واتسلیہ اسکیم چلا رہی ہے۔ مشن واتسلیہ اسکیم کے تحت ریاستی سرکاروں اور یوٹی انتظامیہ کو دشوار حالات سے دوچار بچوں کے حالات کے تجزیئے اور بچوں کی دیکھ بھال کے انتظام کے لئے مالی اداد فراہم کی جاتی ہے۔ جومختلف طرح کے بہبود اطفال اداروں کو ملتی ہے اور غیر ادارہ جاتی بنیاد پربشمول اسپانسر شپ بھی دی جاتی ہے۔ مشن واتسلیہ اسکیم کے مطابق ریاستی / یوٹی سرکاروں کو اسپانسر شپ اور فوسٹر کیئر اپروول کمیٹی تشکیل دینی ہوتی ہے ۔ یہ کمیٹی ہر ضلع میں ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں ہوتی ہے اور یہ فوسٹر کیئر کے بارے میں جائزہ لے کر اسپانسر شپ کے بارے میں منظوری دیتی ہے۔

یہ اطلاع عورتوں اوربچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

U.No:7569

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1942979) Visitor Counter : 100


Read this release in: English