امور داخلہ کی وزارت
منشیات کی اسمگلنگ کا معاملہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 JUL 2023 5:08PM by PIB Delhi
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ( این سی آر بی ) کے ذریعے سال 2021 ء کے لیے شائع کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2019-2021 ء کے دوران منشیات اور نشہ آور مادوں ( این ڈی پی ایس ) سے متعلق قانون کے تحت ضبط کی گئی منشیات کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے فہرست ضمیمہ – I میں دی گئی ہے ۔
منشیات کے مادوں کے استعمال کے طریقے میں کافی تبدیلی دیکھی گئی ہے ، جیسا کہ 2004 ء میں کیے گئے مادے کے استعمال کی حد، پیٹرن اور رجحانات سے متعلق قومی سروے اور 2018 ء میں کیے گئے بھارت میں مادے کے استعمال کی حد اور پیٹرن کے بارے میں جامع قومی سروے سے ظاہر ہوتا ہے۔ ان سروے کا موازنہ ممکن نہیں کیونکہ 2004 ء میں سروے صرف مردوں پر کیا گیا تھا ، جب کہ بعد کا سروے زیادہ جامع تھا۔ اس کے علاوہ، 2004 ء کا سروے صرف منشیات کے استعمال کے محدود علاقوں میں قومی رجحانات کو پیش کرتا ہے ، جب کہ 2018 ء کا سروے ریاستی اندازوں کے ساتھ زیادہ جامع ڈاٹا فراہم کرتا ہے ۔
|
نمبر شمار
|
مادے کا نام
|
رائج استعمال
ڈبلیو آر ٹی سروے 2004 ء
|
رائج استعمال
ڈبلیو آر ٹی سرے 2018 ء
|
|
عمر گروپ 12-60 سال
|
عمر گروپ 10-75 سال
|
|
1.
|
بھانگ
|
3فی صد
|
2.83 فی صد
|
|
2.
|
افیون / افیون سے بنایا گیا مادہ
|
0.7 فی صد
|
2.1 فی صد
|
ماخذ: سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت۔
حکومت ہند نے منشیات کی سپلائی کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدامات کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:-
- حکومت نے 2016 ء میں این سی او آر ڈی میکانزم متعارف کرایا ہے تاکہ مختلف وزارتوں، محکموں، مرکزی اور ریاستی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان کارروائیوں میں مؤثر تال میل پیدا کیا جا سکے ، جو منشیات سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ میکانزم کو 2019 ء میں 4 درجے کے ڈھانچے میں دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا جیسا کہ ذیل میں تفصیل ہے:-
- اعلیٰ سطحی کمیٹی (مرکزی داخلہ سکریٹری کی سربراہی میں)
- ایگزیکٹو سطح کی کمیٹی (اسپیشل سکریٹری ( آئی ایس ایم ایچ اے ) کی سربراہی میں)۔
- ریاستی سطح کی کمیٹی (متعلقہ ریاست کے چیف سکریٹری کی سربراہی میں)۔
- ضلعی سطح کی کمیٹی (ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں)
این سی او آر ڈی نظام کو مزید موثر اور جامع بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر نئے ممبران کے اضافے سے مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
- ایم ایچ اے کے 19 جولائی ، 2019 ء کے حکم کے تحت ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی ( جے سی سی ) تشکیل دی گئی تھی، جس میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیاں شامل تھیں تاکہ منشیات کے بڑے پیمانے پر ضبطی کی صورت میں تحقیقات کی نگرانی کی جا سکے۔
- اے ڈی جی / آئی جی سطح کے پولیس افسر کی سربراہی میں ہر ریاست/ یو ٹی میں مخصوص انسدادِ منشیات ٹاسک فورس ( اے این ٹی ایف ) قائم کی گئی ہے۔
- ڈارک نیٹ اور کرپٹو کرنسی پر ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ، جو ڈارک نیٹ پر منشیات سے متعلق مشکوک لین دین کی نگرانی کرے گی۔
- سرحدی علاقوں کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مختلف سرحدی محافظ دستوں جیسے بی ایس ایف، ایس ایس بی اور آسام رائفلز کو منشیات کی روک تھام کے لیے منشیات اور نشہ آور مادوں سے متعلق قانون 1985 (این ڈی پی ایس) کے تحت بااختیار بنایا گیا ہے۔
- سمندری راستے سے منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کو منشیات اور نشہ آور مادوں سے متعلق قانون 1985 (این ڈی پی ایس) کے تحت سمندر میں منشیات کی روک تھام کے لیے اختیار دیا گیا ہے۔
- ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں منشیات کی بین ریاستی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے، ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت تلاشی ، ضبطی اور گرفتاری کے لیے بھی اختیار دیا گیا ہے۔
- چونکہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور اس کا غلط استعمال ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس لیے حکومت ہند نے 27 ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کیے ہیں۔ 16 ممالک کے ساتھ مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں اور دو کے ساتھ نشہ آور ادویات، نشہ آور مادوں اور ایسے کیمیکلز کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سیکورٹی تعاون پر معاہدے کیے ہیں۔
- حکومت نے امرتسر، گواہاٹی، چنئی اور احمد آباد میں این سی بی کے 4 نئے علاقائی دفاتر اور گورکھپور، نیو جلپائی گڑی، اگرتلہ، پاسی گھاٹ/ لوئر سیانگ اور رائے پور میں این سی بی کے 05 نئے زونل دفاتر بنانے کی منظوری دی ہے۔ 12 سب زونل دفاتر کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ دہرہ دون ، امرتسر ، سری نگر ، جے پور ، رانچی ، بھوبنیشور ، امپھال ، گوا ، بھوپال ، کوچین ، وشاکھا پٹنم اور حیدر آباد کے زونل دفاتر کو بھی اَپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے این سی بی میں 425 نئی آسامیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ معلومات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
منسلکہ : ضمیمہ – I
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 7576
(ریلیز آئی ڈی: 1942977)
وزیٹر کاؤنٹر : 111