کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کانکنی کی نگرانی کا نظام  

Posted On: 26 JUL 2023 3:44PM by PIB Delhi

کانکنی کا نگرانی نظام (ایم ایس ایس) کانکنی کے لیے مخصوص اراضی کے آس پاس غیر قانونی کانکنی کی سرگرمیوں کو روکنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ نظام ریاستی حکومتوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا تھا تاکہ غیر قانونی کانکنی کی سرگرمیوں کا پتہ لگایا جا سکے اور روکا جاسکے۔ یہ نظام کانکنی کے لیے مخصوص مقام کے آس پاس 500 میٹر تک سیٹلائٹ کی تصاویر  کے ذریعے کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو تلاش کرتا ہے ،جس کا ممکنہ طور پر غیر قانونی طور پر کانکنی کا امکان ہوتا ہے ۔  اگر کوئی بھی غیر قانونی بات پائی جاتی ہے تو فوری طور پر نشاندہی کی جاتی ہے ۔ اس طرح پیدا ہونے والے محرکات متعلقہ ریاستی حکومتوں کو فیلڈ وزٹ کے ذریعے تصدیق کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ ایم ایس ایس  کے لیے ایک صارف دوست موبائل ایپ شہریوں اور ریاستی حکومتوں کے لیے بھی تیار کی گئی ہے تاکہ رسائی میں آسانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ 4 مرحلوں میں 793 محرک پیدا کیے گئے ہیں اور 80 معاملات میں ریاستی حکومتوں کی طرف سے غیر مجاز کانکنی کی سرگرمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ مائنز اینڈ منرلز (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ 1957 کی دفعہ 23 سی کے مطابق ریاستی حکومتیں غیر قانونی کانکنی کے معاملات میں کارروائی کرنے کی ذمہ دار ہیں۔

پیدا ہونے والے محرکات اور اس پر کی گئی کارروائی کی مرحلہ وار تفصیلات کا خلاصہ (ایم ایس ایس کے آغاز سے) درج ذیل ہے:

 

محرکات

تصدیق شدہ

غیر مجازی کانکنی کی تصدیق

Phase-I (Major)(2016-17)

296

287

47

Phase-II (Major)(2018-19)

52

45

5

Phase-II (Minor) (2018-19)

130

104

9

Phase-III (Major)(2021-22)

177

97

12

Phase-IV (Major)-I (2022-23)

61

24

7

Phase-IV (Major)-II (2022-

23)

77*

-

-

 

*جون 2023 ء میں پیدا ہوئے محرکات

یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U.No. 7562



(Release ID: 1942972) Visitor Counter : 66


Read this release in: English