ایٹمی توانائی کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  ایٹمی  بجلی کے تمام پہلوؤں یعنی سٹنگ ، ڈیزائن ، تعمیر ، کمیشننگ اور اس کو چلانے سمیت تمام پہلوؤں کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جاتی ہے


لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایٹمی بجلی پلانٹس ضرورت سے زیادہ حفاظت کے اصولوں ، تنوع اور  ہر قسم کی ناکامی سے محفوظ ڈیزائن کو اپناتے ہوئے  ، دفاع  کا خاص خیال رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں  

Posted On: 26 JUL 2023 4:40PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ،  عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ  ایٹمی بجلی  کے  تحفظ کے تمام پہلوؤں جیسے سٹنگ ، ڈیزائن ، تعمیر ، کمیشننگ اور آپریشن کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جاتی ہے ۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایٹمی بجلی پلانٹس ضرورت سے زیادہ حفاظت کے اصولوں ، تنوع اور  ہر قسم کی ناکامی سے محفوظ ڈیزائن کو اپناتے ہوئے  ، دفاع  کا خاص خیال رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا  ہے کہ ریڈیو ایکٹیویٹی کے منبع اور ماحول کے درمیان متعدد رکاوٹیں موجود ہوں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  آپریشنز ، اعلیٰ تعلیم یافتہ، تربیت یافتہ اور لائسنس یافتہ اہلکاروں کے ذریعے طے شدہ طریقۂ کار کو اپناتے ہوئے انجام دیے جاتے ہیں۔  ایٹمی پاور پلانٹس میں کام کرنے والے تمام اہلکاروں کو مناسب ذاتی تحفظ کا سامان اور مانیٹرنگ ایڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں نیوکلیئر پاور پلانٹس کے آپریشن کے باعث ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U.No. 7561



(Release ID: 1942971) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Tamil , Telugu