صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
او ٹی ٹی پر تمباکے خلاف وارننگ سے متعلق اپ ڈیٹ
حکومت نے سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات (تجارت و کامرس، پیداوار، سپلائی اور تقسیم کے اشتہارات اور ریگولیشن کی ممانعت) ترمیمی ضابطے 2023 کو نوٹیفائی کیا
प्रविष्टि तिथि:
25 JUL 2023 5:10PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی بگھیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے 31 مئی 2023 کو جی ایس آر نمبر 400 (E) کے ذریعے سگریٹ اور تمباکو سے بنی دیگر مصنوعات (اشتہارات کی ممانعت اور تجارت اور تجارت، پیداوار، سپلائی اور ڈسٹری بیوشن کے ضابطے) ترمیمی ضابطے، 2023 کو نوٹیفائی کیا ہے جس کے بموجب تمباکو کی نمائش کرنے وا لے متن کے ساتھ ہرپبلشر کو آن لائن طریقے سے بھی اس کی وضاحت کرنی ہوگی یاان کے استعمال کو ظاہر کرنے والے مواد کی تعمیل کرنی ہوگی۔
(a) پروگرام کے شروع اور درمیان میں کم از کم تیس سیکنڈ کے دورانیے کے تمبا کے خلاف صحت کے مقامات دکھائیں؛
(b) تمباکو کی مصنوعات کی نمائش یا پروگرام میں ان کے استعمال کے دوران اسکرین کے نیچے ایک نمایاں جامد پیغام کے طور پر انسداد تمباکو صحت کی وارننگ دکھائیں؛
(c) تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں، پروگرام کے شروع اور درمیان میں، کم از کم بیس سیکنڈ کی مدت کے لیے ایک آڈیو وژول ڈس کلیمر دکھائیں۔
مزیدبرآں، تمام تعمیل کو ترمیمی ضابطے 2023 کے قاعدہ (6) کے مطابق ایک بین وزارتی کمیٹی کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے جس میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود، وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندے شامل ہیں۔
*******
ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر
U. No.7534
(रिलीज़ आईडी: 1942758)
आगंतुक पटल : 87
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English