صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم
مرکزی وزارت صحت نے کمپیوٹیشنل پرتوں میں آئی ٹی سسٹم کو اہم حفاظتی خطرات سے بچانے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 JUL 2023 5:01PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی بگھیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ حکومت ہند نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا ہے جو صحت کے ماحولیاتی نظام کے اندر صحت کے اعداد و شمار کے باہمی تعاون کو اہل بناتا ہے تاکہ ہر شہری کا طولانی الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر) بنایا جا سکے۔
'پرائیویسی بذریعہ ڈیزائن' اے بی ڈی ایم کے کلیدی رہنما اصولوں میں سے ایک ہے اور اسے فیڈریٹڈ ڈیجیٹل فن تعمیر کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نافذ کیا گیا ہے۔ لہٰذا ڈیٹا کا کوئی مرکزی ذخیرہ نہیں ہے۔ اے بی ڈی ایم مریض کی رضامندی کے بعد اے بی ڈی ایم نیٹ ورک پر مطلوبہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان محفوظ ڈیٹا کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی اے بی ڈی ایم کا نفاذ کرنے والی ایجنسی ہے۔
اے بی ڈی ایم کے تحت، انٹیگریٹڈ سلوشنز کو ڈیزائن اور ان میں شامل کرکے سیکیورٹی اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے، ہیلتھ ڈیٹا مینجمنٹ پالیسی (ایچ ڈی ایم پالیسی) کو 14 دسمبر 2020 کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود، حکومت ہند نے جاری کیا۔ یہ ایک رہنما دستاویز ہے، جو رازداری اور ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کم از کم معیارات کا تعین کرتی ہے جس پر آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) ماحولیاتی نظام کے تمام شرکاء/حصہ داروں کو عمل کرنا چاہیے۔ ہیلتھ ڈیٹا مینجمنٹ پالیسی واضح کرتی ہے کہ فرد کی رضامندی کے بغیر کسی دوسرے ادارے کے ساتھ کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا جائے گا۔
مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے این ایچ اے نے اے بی ڈی ایم آئی ٹی سالیوشن کو ڈیزائن کرنے، تیار کرنے، لاگو کرنے، چلانے اور برقرار رکھنے کے لیے وزارت الیکٹرانکس اورآئی ٹی کی فہرست میں شامل ٹائر 3 کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والے کو بھی شامل کیا ہے۔
چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر (سی آئی ایس او ) اور ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر حفاظتی تحفظات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے ہیں اور ایسے تحفظات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرتے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے اپنے آئی ٹی سسٹم کو کمپیوٹیشنل پرتوں میں سنگین سیکورٹی خطرات سے بچانے کے لیے ایک جامع طریقہ اپنایا ہے۔ مخصوص ماڈل کا تصور حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ اس کے آئی ٹی ایکو سسٹم کو حفاظتی خطرات کی ایک رینج سے محفوظ رکھا جا سکے اور تعمیل، انفرااسٹرکچر، ایپلیکیشن اور دیگر سکیورٹی ڈومین کا احاطہ کرنے والے تخفیف کے اقدامات کو برقرار رکھا جائے۔
********
ش ح ۔ ج ق ۔ع ر
U. No.7531
(ریلیز آئی ڈی: 1942736)
وزیٹر کاؤنٹر : 113