بھاری صنعتوں کی وزارت
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والوں کے لیے پی ایل آئی اسکیم
Posted On:
25 JUL 2023 5:36PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ بھارت میں آٹوموبائل اور آٹو پرزوں کی صنعت کے لیے پی ایل آئی اسکیم ایڈوانسڈ آٹوموبائل ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) مصنوعات کو ترغیب دیتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیاں اے اے ٹی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ اس پی ایل آئی اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواست دہندگان کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، 31 مارچ 2023 تک کی سرمایہ کاری 8,898 کروڑ روپے ہے۔ تاہم، مالی سال 23-2022 کے لیے کوئی دعویٰ موصول نہیں ہوا ہے اور اس لیے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے اور بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کی جانچ ایجنسیوں سے اپنی مصنوعات کی تصدیق کروانے کے عمل میں ہیں۔ سرٹیفیکیشن کے بعد کمپنیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ حد کی سرمایہ کاری اور اہل مصنوعات کی فروخت کے معیار کو پورا کرنے کے بعد دعوے جمع کرائیں۔
اس پی ایل آئی اسکیم کے تحت تمام منظور شدہ درخواست دہندگان کے ساتھ وسیع اسٹیک ہولڈر کے مشورے کی بنیاد پر درخواست دہندگان کے خدشات کو دور کرنے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور آٹو انڈسٹری میں ملازمتیں پیدا کرنے کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے اس وزارت کی طرف سے وقتاً فوقتاً پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیوز) اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کیے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 7508)
(Release ID: 1942672)
Visitor Counter : 104