ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ ہمالیائی گلیشیئرز مختلف شرحوں پر پسپائی اختیار کر رہے ہیں


گلیشیئرز کے پگھلنے کو روکا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اسے کم کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی مانیٹرنگ انسٹی ٹیوٹ نے ہمالیائی گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات تجویز نہیں کئے: جناب رجیجو

Posted On: 20 JUL 2023 4:13PM by PIB Delhi

ارضی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج کہا کہ متعدد ہندوستانی ادارے/یونیورسٹیوں/تنظیموں کو ارضی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس)، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی)، ماحولیات، جنگلات اور آب وہواکی تبدیلی وزارت (ایم او ای ایف سی سی)، خلائی محکمہ (ڈی او ایس)، کانکنی کی وزارت (ایم او ایم) اورجل شکتی کی وزارت کے مختلف شعبوں کے ذریعہ ، گلیشیر کے پگھلنےسمیت مختلف سائنسز کے مطالعہ کے لیے، حکومت ہند کی طرف سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے، اور ہمالیائی گلیشیئرز میں تیزی سے مختلف طرح کے بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بتاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوکش ہمالیائی گلیشیئرز کی اوسط پسپائی کی شرح 14.9 ± 15.1 میٹر/سالانہ (ایم/اے) ہے؛ جو کہ سندھ میں 12.7 ± 13.2 ایم/اے، گنگا میں 15.5 ± 14.4 ایم/اے اور دریائے برہم پترا کے طاس میں 20.2 ± 19.7 ایم/اے سے مختلف ہوتا ہے۔ تاہم، قراقرم کے علاقے میں گلیشیئرز نے نسبتاً معمولی لمبائی میں تبدیلی (-1.37 ± 22.8 ایم/اے) دکھائی ہے، جو مستحکم حالات کی نشاندہی کرتی ہے۔

جناب رجیجو نے کہا کہ ارضی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس)نےاپنے خود مختار ادارے ، قطبی اور سمندری تحقیق کے قومی مرکز (این سی پی او آر)کے ذریعے، 2013 سے مغربی ہمالیہ میں چندر بیسن (2437 مربع کلو میٹر رقبہ) میں چھ گلیشیئرز کی نگرانی کی ہے۔ ایک جدید ترین فیلڈ ریسرچ اسٹیشن ’ہیمانش‘ 2013 میں قائم کیا گیا ہے۔ گلیشیئرز این سی پی او آر کی طرف سے چندر بیسن کے لیے تیار کردہ گلیشیئر انوینٹری سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران اپنے برفانی رقبے کا تقریباً 6 فیصد کھو دیا ہے اور 2.4 میٹر پانی کے برابر (ایم ڈبلیو ای) سے 9 ایم ڈبلیو ای 2013-2021 کے دوران برف کے ذخیرےختم ہو گئے ہیں۔ بھاگا بیسن میں گلیشیئرز نے 2008-2021 کے دوران 6 میٹر کی حد میں 9 ایم ڈبلیو ای تک برف کا بڑا ذخیرہ کھو دیا۔ ۔ پچھلی دہائی کے دوران چندرا بیسن گلیشیئرز کے پیچھے ہٹنے کی سالانہ شرح 13 سے 33 میٹر فی سال رہی ہے۔

جناب رجیجو نے کہا کہ اس کے علاوہ، ڈی ایس ٹی کا واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی(ڈبلیو آئی ایچ جی)مختلف پہلوؤں پر کرائیو اسفیرک تحقیق کر رہا ہے جس میں سیٹلائٹ ڈیٹا اور زمینی مشاہدات دونوں کا استعمال کرتے ہوئے، گلیشیر ڈائنامکس، ہائیڈرولوجی اور خطرات شامل ہیں۔ڈبلیو آئی ایچ جی نے مشاہدہ کیا ہے کہ گڑھوال ہمالیہ میں گلیشیئرز، گلیشیئر کے پتلا ہونے اور سطح کے بہاؤ کی رفتار کے نمونوں میں نمایاں فرق کو ظاہر کرتے ہیں۔ مشاہدات مختلف پہلوؤں جیسے کہ ٹپوگرافی (بلندی، پہلو اور ڈھلوان)، آب و ہوا (درجہ حرارت اور بارش) اور ملبے کے احاطہ کی بنیاد پر پگھلنے اور پسپائی کی متغیر شرح کے ساتھ گلیشیئرز کی مجموعی پسپائی کو ظاہر کرتے ہیں۔ بھاگیرتھی بیسن میں ڈوکریانی گلیشیئر کے لیے دیکھی گئی پسپائی 15سے20 میٹر فی سال، منداکنی بیسن میں 9سے11 میٹر فی سال، چوراباری گلیشیئر، دورنگ-ڈرنگ میں 12 میٹر فی سال اور سورو کے پینسلونگپا گلیشیرز میں 5.6 میٹر فی سال رہی ہیں۔

جناب رجیجو نے کہا کہ ہائیڈرولوجی کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) سن  2000 سے گاؤ مکھ کے بھوجواسا کے بہاو میں ہائیڈرو اور ہائیڈرو میٹرولوجیکل ڈیٹا کی نگرانی کر رہا ہے۔ ان سالوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے بہاؤ کے حجم میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ این آئی ایچ 2010 سے لداخ، ہمالیہ میں پھوچے اور کھڈونگ نامی دو گلیشیئرز کی بھی نگرانی کر رہا ہے۔

جناب رجیجو نے کہا کہ ہندوستان کی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) اسپیس ایپلیکیشن سینٹر(ایس اے سی)نے بنیادی طور پر آئی آر ایس ایل آئی ایس ایس III ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ہمالیائی-قراقرم (ایچ-کے)خطے کے 5234 گلیشیئرز کا نقشہ بنایا ہے، جس میں اس خطے میں گلیشیئر کے علاقے میں مختلف نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا(جی ایس آئی)اور مختلف اداروں/یونیورسٹیوں نے ڈی ایس ٹی کی طرف سے مالی اعانت سے چلنے والے پروجیکٹوں کے تحت گلیشیروں کی تعداد پر بڑے پیمانے پر توازن کا مطالعہ کیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ ہمالیائی گلیشیئرز کی اکثریت مختلف علاقوں میں مختلف شرحوں پر پگھل رہی ہے/ پسپائی اختیارکر رہی ہے۔

ارضی سائنسز کے وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز کا پگھلنا ایک قدرتی عمل ہے اور اس پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ گلیشیئرز کا پگھلنا بنیادی طور پر گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے۔ اس لیے گلیشیئر کے پگھلنے کی شرح کو اس وقت تک روکا یا کم نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ گلوبل وارمنگ اور آبوہوا کی تبدیلی کے ذمہ دار تمام عوامل پر قابو نہ پایا جائے۔ مذکورہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے، اگرچہ مختلف ہندوستانی ادارے، تنظیمیں اور یونیورسٹیاں ہمالیائی گلیشیئرز کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ ان کے ردعمل کی نوعیت کو جامع طور پر سمجھنے کے لیے فیلڈ اور دور دراز سے محسوس کیے گئے ڈیٹا کا استعمال کیا جا سکے، لیکن کسی نے بھی ہمالیائی گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے سے متعلق کسی اقدام کی تجویز نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں سائنسدانوں، فیکلٹیز کے ساتھ ساتھ ریسرچ اسکالرز سمیت تقریباً 90 تحقیقی شخصیات، گزشتہ تین سالوں کے دوران ہمالیہ کے گلیشیئرز پر تحقیقی کام کرنے کے مقصد سے مصروف ہیں۔

*****

U.No.7470

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1942431) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Tamil