دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے لیے فنڈس

Posted On: 25 JUL 2023 2:30PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی کہ  پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے نفاذ کے لیے ریاستوں کو مختص کردہ / جاری کیا جانے والا سرمایہ ریاست کی جانب سے موصول ہونے والی تجویز کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے، اور جو جاری کام، ریاست کی عمل آوری کی صلاحیت اور خرچ نہ کیے گئے سرمائے کی موجودگی پر منحصر ہے۔ پی ایم جی ایس وائی کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے سرمایہ وزارت کے ذریعہ ریاست کو مجموعی طور پر جاری کیا جاتا ہے۔ضلعی سطح پر پروگرام کے نفاذ کی اکائیوں (پی آئی یوز) کو فنڈس کا مزید اجراء  متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ کیے جانے والے اخراجات کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

سال 2018-19 سے جاری کی گئی رقم اور ریاست مہاراشٹر کے ذریعہ ریاست کے حصے سمیت، سال کے لحاظ سے خرچ کی تفصیل درج ذیل ہے:-

مالی برس

جاری کی گئی رقم

(کروڑ روپئے میں)

ریاستی حصے سمیت لاگت(کروڑ روپئے میں )

2018-19

6.75

204.00

2019-20

150

207.12

2020-21

0

221.59

2021-22

0

376.73

2022-23

742.99

1,062.82

2023-24 (20.07.2023 تک)

276.54

325.99

 

20.07.2023 تک، ریاست مہاراشٹر  کے پاس پی ایم جی ایس وائی کے نفاذ کے لیے 747.68 کروڑ روپئے کے بقدر غیر خرچ شدہ بقایا  رقم موجود ہے۔ ریاست کے ایک مخصوص ضلع کو جاری کیے گئے فنڈ کی تفصیلات مرکزی سطح پر برقرار نہیں رکھی جاتی۔ پی ایم جی ایس وائی کے تحت گرام پنچایت کے لیے فنڈس مختص نہیں کیے گئے ہیں۔

ریاستی حکومت کی جانب سے موصول شدہ اطلاع کے مطابق کونشی – دابھل سڑک کو پی ایم جی ایس وائی کے تحت منظوری نہیں دی گئی ہے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7478


(Release ID: 1942429)
Read this release in: English , Tamil , Telugu