جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن کے صحت سے متعلق فوائد

Posted On: 24 JUL 2023 6:28PM by PIB Delhi

ڈبلیو ایچ او کی "جل جیون مشن کی پہل کے بعد پینے کے پانی کی محفوظ خدمات تک رسائی سے ممکنہ صحت کے فوائد کا تخمینہ لگانا" عنوان كے تحت ایک حالیہ رپورٹ میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے كہ ملک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نتیجے میں ملک بھر میں اسہال کی بیماری سے ہونے والی تقریباً 400,000 اموات کو روکا جا سکے گا۔ مزید یہ کہ رپورٹ میں یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہندوستان میں پینے کے محفوظ پانی کی عالمی کوریج کے ساتھ تقریباً 14 ملین معذوری كے مطابق زندگی گزارنے كے سال کو ٹالا دیا جا سكے گا۔ نتیجے میں 8.2 لاکھ کروڑ تک کی تخمینی لاگت کی بچت ہوگی۔ مذکورہ رپورٹ ذیل كے ویب لنک پر پبلک ڈومین میں دستیاب ہے۔ https://jaljeevanmission.gov.in/sites/default/files/2023-06/Jal-Jeevan-Mission-Summary-of-report.pdf

یہ اطلاع  جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

U.No:7447

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1942315) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Tamil