وزارت خزانہ
بینکوں کو غیر دعوے والی جمع رقم کو نمٹانے کی خاطر " ڈپازٹر ایجوکیشن اینڈ اویرنیس" ( ڈی ای اے ) فنڈ سے 5,729 کروڑ روپئے ملے
Posted On:
24 JUL 2023 4:28PM by PIB Delhi
ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے ذریعہ "ڈپازٹر ایجوکیشن اینڈ اویئرنس فنڈ اسکیم، 2014 " کو مشتہر کیا گیا تھا ، جس میں غیر دعوے والی جمع رقم سے متعلق ضابطوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس میں فنڈ کے استعمال کی تفصیلات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ، جس میں کھاتہ داروں کے مفادات کو فروغ دینے اور آر بی آئی کے ذریعہ بیان کردہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ بات خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ غیر دعویٰ شدہ رقم کو ، ان کے حقیقی مالکان / دعویداروں کو واپس کرنے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے نتیجے میں، کل 5,729 کروڑ روپئے "ڈپازٹر ایجوکیشن اینڈ اویرنیس" ( ڈی ای اے ) فنڈ سے بینکوں کو کھاتوں میں جمع غیر دعوی شدہ رقم کو نمٹانے کے لیے پچھلے پانچ سالوں میں منتقل کیے گئے ہیں ۔ گزشتہ پانچ سالوں کے 31 مارچ کو ڈی ای اے فنڈ میں منتقل کیے گئے سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں کے غیر دعوے والی کھاتوں میں جمع رقم کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔
مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے، ڈاکٹر کراڈ نے کہا کہ آر بی آئی نے غیر دعوی شدہ ڈپازٹس کی مقدار کو کم کرنے اور اس طرح کے ڈپازٹس کو صحیح دعویداروں کو واپس کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ بینکوں کو دوسری باتوں کے ساتھ مشورہ دیا جاتا ہے کہ -
- بینک کی ویب سائٹس پر غیر دعوی شدہ ڈپازٹس کی فہرست پیش کریں ، جو دس سال یا اس سے زیادہ عرصے سے غیر فعال/ بغیر لین دین کے موجود ہیں؛
- صارفین اور ان کے قانونی ورثاء کے ٹھکانے تلاش کریں تاکہ حقدار دعویداروں کو غیر دعوی شدہ ڈپازٹس واپس کیے جا سکیں ۔
- غیر دعوی شدہ ڈپازٹس کی درجہ بندی کے بارے میں بورڈ کی منظور شدہ پالیسی مرتب کریں ۔ اور
- شکایات کے فوری حل، ریکارڈ رکھنے اور غیر دعوی شدہ جمع کھاتوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے لیے شکایت کے ازالے کا ایک طریقہ ٔکار وضع کریں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آر بی آئی نے عوام کے لیے ایک سنٹرلائزڈ ویب پورٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ متعدد بینکوں میں غیر دعوی شدہ ڈپازٹس کو تلاش کیا جا سکے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ آر بی آئی نے 100 دنوں کے اندر ملک کے ہر ضلع میں ہر بینک کے شدہ سب سے زیادہ رقم والے 100 غیر دعویٰ شدہ کھاتوں کا پتہ لگانے اور ادائیگی کرنے کے لیے بینکوں کے لیے "100 دن 100 ادائیگیاں " کی مہم بھی شروع کی ہے، جو یکم جون ، 2023 ء سے 8 ستمبر ، 2023 ء تک جاری رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 7426
(Release ID: 1942232)
Visitor Counter : 114