شہری ہوابازی کی وزارت
ایک سو تیئس (123) لاکھ سے زائد گھریلو مسافرین ’اُڑان‘ پروازوں سے سفر کر چکے ہیں
Posted On:
24 JUL 2023 2:54PM by PIB Delhi
- 9 ہیلی پورٹس اور 2 واٹر ایروڈرومس سمیت اب تک 148 ہوائی اڈے تیار /مصروف عمل ہو چکے ہیں۔
شہری ہوابازی کی وزارت کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک 123 لاکھ سے زائد گھریلو مسافرین ’اُڑے دیش کا عام ناگرِک (اُڑان)‘ پروازوں سے سفر کر چکے ہیں۔
اب تک 9 ہیلی پورٹس اور 2 واٹر ایرو ڈرومس سمیت 148 ہوائی اڈے تیار/ مصروف عمل ہو چکے ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے ہوائی اڈوں کی فہرست ضمیمہ 1 میں دی گئی ہے۔
اُڑان اسکیم کے تحت ہوائی اڈوں/ ہیلی پورٹس اور واٹر ایرو ڈرومس کی ترقی / احیاء کے کام میں تاخیر کی اہم وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:
- وقت پر زمین دستیاب کرانے میں ریاستی حکومت کی نا اہلی
- نئے داخل ہونے والوں کو شیڈیول کمیوٹر آپریٹر پرمٹ حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے کیونکہ وہ وقت پر ضروریات پوری کرنے کے اہل نہیں ہوتے ہیں۔
- کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ) اور ماحولیاتی منظوری کے حوالے سے منظوری
- مناسب طیارے کی عدم دستیابی
- ہوائی جہاز کے لیز کے مسائل، چھوٹے طیاروں کی ترسیل کے لیے طویل وقت، بیرون ملک سے پرزے منگوانے میں مشکلات
- بعض اوقات ، ریاستی حکومت یا یو ٹی / پی ایس یو کے تحت ہوائی اڈے، ہیلی پورٹس اور واٹر ایروڈرومس وقت پر تیار نہیں ہوتے۔
جدید کاری کے کاموں کی پیش رفت اور ہوائی اڈوں کے مصروف عمل ہونے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضمیمہ1
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7417
(Release ID: 1942175)