جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایم این آر ای نے "قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام (آر ای- آر ٹی ڈی)" کے تحت سولر پی وی ری سائیکلنگ کو ترجیحی توجہ والے علاقوں میں سے ایک کے طور پر نشان زد کیا ہے: توانائی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ
Posted On:
20 JUL 2023 6:00PM by PIB Delhi
جدید وقابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) مختلف تحقیقی اداروں اور صنعت کے ذریعے ایک اسکیم "قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام (آر ای- آر ٹی ڈی)" چلاتی ہے ،تاکہ ملک بھر میں جدیداور قابل تجدید توانائی کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے مؤثر اور سرمایہ کاری کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی اور تیاری کو ممکن بنایا جا سکے۔
ایم این آر ای نے سولر پی وی ری سائیکلنگ کو آر ای- آر ٹی ڈی کے تحت ترجیحی توجہ والے علاقوں میں سے ایک کے طور پر نشان زدکیا ہے، جس میں اہم مواد کی ری سائیکلنگ اور بازیافت کے لیے کچھ تحقیقی پروجیکٹس موصول ہوئے ہیں۔
حکومت ہند کی ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 2 نومبر 2022 کو ای ویسٹ (مینجمنٹ) رولز، 2022 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ قوانین ای ویسٹ (مینجمنٹ) رولز، 2016 کی جگہ لائے گئے ہیں،جو یکم اپریل 2023 سے نافذ ہیں ۔ یہ رولز سولر فوٹو- وولٹک (پی وی) ماڈیولز یا پینلوں یا سیل سمیت الیکٹریکل اور الیکٹرانک سازو سامان سے پیدا ہونے والے ای- کچرے کے ماحولیاتی اعتبار سے بہتر بندوبست کے لئے نوٹیفائی کئے گئے ہیں۔
ان اصولوں کے مطابق، سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کے ہر مینوفیکچرر اور پروڈیوسر کو رجسٹریشن حاصل کرنے، سولر پی وی ماڈیولز کی انوینٹری کو برقرار رکھنے، سولر پی وی ماڈیولز/پینلز/ سیلز سے پیدا ہونے والے کچرے کو سال 2034-35 تک رولز کے تحت مقرر کردہ رہنما ہدایات کے مطابق ذخیرہ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ انہیں سالانہ ریٹرن داخل کرنے، معیاری آپریٹونگ پروسیجر پر عمل درآمد کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ رولز کے مطابق نافذ العمل سولر پی وی ماڈیولز کے علاوہ کچرے پروسیس کرنے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔ مزید برآں، سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیلز کے ری سائیکلر کے لئے مواد کی بازیابی کو لازمی قرار دیا جائے گا ،جیسا کہ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے طے کیا ہے۔
ان قوانین کے تحت، سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کو سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز یا پینلز یا سیل ویسٹ سمیت ای ویسٹ کو جمع کرنے، ذخیرہ کرنے، نقل و حمل، الگ کرنے، تجدید کاری، ختم کرنے، ری سائیکلنگ اور ٹھکانے لگانے کے لیے رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کرنے اور جاری کرنے کا پابند بنایا گہاہے۔ ای ویسٹ (مینجمنٹ) رولز 2022 کے تحت موجود ریگولیٹری فریم ورک کے علاوہ کوئی علیحدہ ریگولیٹری باڈی قائم کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے، تاکہ کچرے کو جمع کرنے اور ٹریٹمنٹ میں ہونے والے مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م م- ق ر)
(24-07-2023)
U-7400
(Release ID: 1942015)
Visitor Counter : 81