خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت میں روزگار کے مواقع

Posted On: 21 JUL 2023 3:27PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی متعلقہ جزوی اسکیموں کے لئے کئے گئے جائزے کے مطابق، اس کی متعلقہ جزوی اسکیموں کی مدد سے چل رہے    پروجیکٹو ں میں براہ راست/ بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ سال 2020 میں میسرز نابارڈ کنسلٹینسی لمیٹڈ کے ذریعےکرائے گئے پی ایم کے ایس وائی کے تحت  مربوط کولڈ چین اور  ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر اسکیم کے  جائزہ مطالعے  میں، اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر ایک پروجیکٹ  سے تقریباً 600 براہ راست یا بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔  ایک اندازہ کے مطابق پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت پورے کئے گئے پروجیکٹوں سے تقریباً 9.69 لاکھ براہ راست یا بالواسطہ طور پر روزگار کے نئےمواقع پیداہوئے ہیں۔ چونکہ خوراک کی ڈبہ بند ی کی صنعت سے متعلق پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم(پی ایم آئی ایس ایف پی آئی) اور پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکروفوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) نسبتاً  نئی اسکیمیں ہیں، اس لئے ان کے لئے ایسا کا جائزہ مطالعہ منعقد نہیں کیا گیا ہے۔

خوارک کی ڈبہ بندی کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) سال 21-2020 سے 25-2024 تک  پانچ برسوں کے دوران قرض سے جڑی سبسڈی کے ذریعے ملک میں 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز  قائم کرنے/ اپ گریڈیشن کے لئے  مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کی غرض سے  مرکز  کی امداد یافتہ پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کو نافذ کررہا ہے، جس میں 10 ہزار کروڑ روپے  خرچ ہوں گے۔ اس اسکیم کا مقصد خوراک کی ڈبہ بند صنعت کے غیر منظم حصے میں انفرادی طور پر مائیکرو انٹرپرائزز میں مسابقت کو بڑھانا اور اس شعبے کو باضابطہ بنانے کو فروغ دینا ہے۔ پی ایم ایف ای اسکیم کے صلاحیت سازی کے حصے کے تحت، ایم او ایف پی آئی، تربیت دینے والے افراد،  ضلع سطح پر  وسائل  فراہم کرنے والے افراد،  کاروباری افراد اور دیگر مختلف گروپوں  کی تربیت کے لئے مدد فراہم کرتا ہے۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے متعلقہ جز کے تحت مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز گروپوں کو ان کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لئے 50 فیصد تک امداد  فراہم کی جاتی ہے۔

******

 

ش ح۔ ن ر (22.07.2023)

U NO:7343



(Release ID: 1941827) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Tamil