نیتی آیوگ

الیکٹرک مال بردار گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کے لیے صنعتی حلقے کے سرکردہ رہنماؤں نے اتحاد قائم کیا

Posted On: 21 JUL 2023 5:40PM by PIB Delhi

گوا، 20 جولائی 2023: ہندوستان میں معروف مینوفیکچرنگ اور لاجسٹکس سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں 2030 تک 7,750 الیٹرک مال بردار گاڑیوں کی  مانگ کو ظاہر کرنے کے لیے ایک ساتھ آئے ہیں۔ اس اعلان کی شروعات  16 کمپنیوں کے ساتھ ہوئی ہے۔ دیگر کمپنیوں کے شامل ہونے کی امید ہے جس سے مال بردار ی کے الیکٹری فکیشن میں اضافہ یقینی ہے۔

یہ اعلان 14ویں کلین انرجی  کے وزارتی سطح کے پروگرام میں نیتی آیوگ کے ای فاسٹ انڈیا ذیلی پروگرام کے دوران کیا گیا۔ گوا میں ہندوستان کی جی 20  صدارت   2023 کے تحت منعقد توانائی  کی منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کی میٹنگ کے موقع پر، اس   خواہش کو نیتی آیوگ کے جی -20 پروگرام - 'ہندوستان کےالیکٹرک پر مبنی  ٹرانسپورٹ   میں تیزی لانے کے لئے پالیسی  حمایت اور فعال بنانے'  میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

سیمنٹ، کیمیکل، ڈیری اور فوڈ انڈسٹریز وغیرہ اور خدمات کے شعبے میں مختلف کمپنیوں کے ذریعہ  7,750 زیرو ایمیشن ٹرکوں (زیڈ ای ٹی) کی مانگ سےجڑے مختلف اقدامات کی اجتماعی کوششیں؛ سڑکوں کے ذریعہ  مال  کی ڈھلائی کے  ماحولیاتی نظام کے لیے کاربن کے اخراج  میں کمی لانے میں قائدانہ رول ادا کرنے کے ہندوستان کے نظریہ میں اہم  حصولیابی کی  نمائندگی کرتےہیں ۔

پروگرام کے دوران سرکاری ای-فاسٹ ویڈیو اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔ ویب سائٹwww.efastindia.org مال   برداری الیکٹری فکیشن میں تازہ ترین پیشرفت اور کامیابی سے جڑے حقائق کے ساتھ ساتھ متعلقہ وسائل اور آنے والے پروگرام کے وسیع ذخیرہ تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ا س  پروگرام میں ہندوستان میں زیڈ ای ٹی کو اپنانے کے لیے تکنیکی روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں اس تبدیلی کی حمایت کرنے کے لئے ایک اچھی طرح سے طے شدہ پالیسی کے راستے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ معروف قومی اور بین الاقوامی پالیسی سازوں نے پینل مباحثوں میں حصہ لیا جس میں اختراعی فنانسنگ میکانزم، ترغیبی ڈھانچے اور کلیدی ٹیکنالوجی آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کیا گیا جو مال ڈھلائی میں   کم کاربن  اخراج  کی سمت  اہم  معاون ہو سکتے ہیں۔

نیتی آیوگ کی قیادت میں ای –فاسٹ  ہندوستان کا پہلا الیکٹرک فریٹ ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم ہے  اور اسے 12   نالج پارٹنرز کی حمایت حاصل ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں لانچ کئے گئے ای-فاسٹ  کا مقصد صاف ستھری اور گرین  مال کی ڈھلائی  کی سمت   تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔ یہ پلیٹ فارم قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر فعال تعاون کی سہولت فراہم کرتا ہے، حاصل  کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر پائلٹ پروگراموں کے تصور اور ترقی کی حمایت کرتا ہے، اور ٹیکنالوجی کے انضمام اور متعلقہ تحقیق کا پتہ لگاتا ہے۔

پہل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے برائے کرم اس لنک پر جائیں: http://www.efastindia.org/

 

To view the video visit: e-FAST India सुरक्षित समृद्ध भविष्य की ओर

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 7313 )



(Release ID: 1941631) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi