صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ایمس مدورائی پر تازہ معلومات


ایمس مدورائی میں ایم بی بی ایس کلاسوں کے لیے بارہ شعبوں میں 99 طلبہ كا داخلہ

Posted On: 21 JUL 2023 5:36PM by PIB Delhi

تمل ناڈو کی حکومت کے ساتھ مشاورت سے 50 طلباء کے لیے ایمس مدورائی میں ایم بی بی ایس کی کلاسیں اپریل 2022 سے گورنمنٹ میڈیکل کالج، رامناتھ پورم کے ایک عارضی کیمپس سے شروع کر دی گئی ہیں۔ فی الحال ایم بی بی ایس کورس میں 99 طلبہ داخل ہیں۔ اب تک کل 12 شعبہ جات کام کر رہے ہیں جن میں ہر شعبہ میں فیکلٹیز ہیں مثلاً اناٹومی، فزیالوجی، کمیونٹی اینڈ فیملی میڈیسن، بائیو کیمسٹری، فارماکولوجی، پیتھالوجی، مائیکرو بیالوجی، فورینسك میڈیسن اینڈ ٹاکسیکولوجی، جنرل میڈیسن، پیڈیاٹرکس، جنرل سرجری اور اوبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ۔

ایمس مدورائی کے قیام کے لیے پہلے سے سرمایہ کاری کی سرگرمیاں بشمول باؤنڈری وال کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ 07.06.2023 کو پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی)  کو مقرر کیا گیا۔ اس منصوبے کو چونكہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کے ذریعے بجٹ سے متجوز وسائل (ای بی آر)  کے تحت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس لئے اس منصوبے پر عمل درآمد میں وقت لگا ہے۔ اس طرح ابتدائی رپورٹ، کیمپس ماسٹر پلان، سہولت کی منصوبہ بندی، اسپتال کے ڈیزائن کے تصور اور آلات کی منصوبہ بندی کی تیاری کے بعد 26 مارچ 2021 کو حکومتِ جاپان اور حکومتِ ہند کے درمیان قرض کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

چونکہ کابینہ نے 1264 کروڑ روپے كی لاگت والے منصوبے کی منظوری دی تھی لیكن جے آئی سی اے کے ذریعہ 150 بستروں والے متعدی امراض کے بلاک اور کچھ دیگر اضافے کی وجہ سے، نظرثانی شدہ لاگت کا تخمینہ 1977.8 کروڑ روپے لگایا گیا۔ اس لءے  وزارت نے اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے نظرثانی شدہ لاگت تخمینہ کمیٹی (آر سی سی) تشکیل دی۔

اس کے بعد وزارت نے مالیاتی تشخیص کی تجویز آر سی سی کی رپورٹ کے ساتھ محکمہِ اخراجات (ڈی او ای) کو پیش کی۔ جانچ کے بعد محکمہِ اخراجات نے اس تجویز کا جائزہ لیا اور پھر وزارت نے اسے 11.10.2022 کو منظور کر لیا۔

1977.8 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت میں سے 82 فی صد كا احاطہ جے آئی سی اے سے قرض کے ذریعے کیا جائے گا اور بقیہ رقم  كی فنڈنگ حکومت ہند کی طرف سے كی جائے گی۔ قرض کے معاہدے کے مطابق، ایمس مدورائی کے قیام کے لیے جے آءی سی اے کے قرض کی تقسیم کا طریقہِ کار کمٹمنٹ پروسیجر اور ری ایمبرسمنٹ پروسیجر ہے۔ حکومت ہند نے چاردیواری کی تعمیر سمیت سرمایہ کاری سے پہلے کی سرگرمیوں کے لیے 12.35 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ ایمس مدورائی کے لیے حکومت ہند کی طرف سے تنخواہوں، سرمائے اور جنرل ہیڈ کے تحت اب تک جاری کردہ کل گرانٹ ان ایڈ 69.99 کروڑ روپے ہے۔ قرض کے معاہدے کے مطابق پروجیكٹ كوعمل میں لانے كی میعاد 5 سال 8 ماہ (مارچ 2021 سے اکتوبر 2026 تک) ہوگی۔

 

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ باتیں بتائیں۔

******

 

 

U.No:7311

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1941586) Visitor Counter : 91


Read this release in: English