وزارت دفاع

دفاعی پیداوار کی قدر و قیمت

Posted On: 21 JUL 2023 3:01PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب پرتاپ راؤ جادھو اور دیگر کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ

دفاعی پیداوار کی قدر و قیمت قیمت مالی سال 2022-23 کے دوران پہلی بار ایک لاکھ کروڑ روپے کے ہندسے کو عبور کر گئی ہے۔ حکومت نے پچھلے کچھ سالوں میں کئی پالیسی اقدامات اٹھائے ہیں اور ہندوستانی صنعت بشمول ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ دفاعی ساز و سامان کی مقامی ڈیزائن، ترقی اور تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات لائی ہیں۔ اس طرح ملک میں دفاعی مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیا گیا ہے۔ حکومت مختلف اسکیموں کے تحت دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایم ایس ایم ایز /اسٹارٹ اپس کی شراکت کو فروغ دیتی ہے، جیسے کہ انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس)، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف)، ڈیفنس ایکوزیشن پروسیجر  (ڈی اے پی) 2020 کے تحت میں پروسیجر۔ ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی اے پی  2020 خصوصی دفعات فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، پبلک پروکیورمنٹ پالیسی برائے ایم ایس ایز آرڈر، 2012 ، ڈی پی ایس یوز پر لاگو کیا گیا ہے جس کے تحت ایم ایس ایم ای بولی لگانے والوں کو کچھ شرائط کے تحت قیمت کی ترجیح دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈی پی ایس یو اور خدمات نے 30,000 سے زیادہ دفاعی اشیاء کو ’سریجن پورٹل فار انڈیجنائزیشن‘ پر اپ لوڈ کیا ہے اور انہیں ایم ایس ایم ایز سمیت صنعت کو دیسی بنانے کے عمل میں شراکت دار بننے کی پیشکش کی ہے۔

 مزید برآں، ایم ایس ایم ایز /اسٹارٹ اپس سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع اور ایرو اسپیس میں اختراعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپریل 2018 میں انوویشنز فار ڈیفنس ایکسیلنس (آئی ڈی ای ایکس) کا آغاز کیا گیا۔ آئی ڈی ای ایکس مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے لیے تحقیق و ترقی کی  سرگرمیاں انجام دینے کے لیے گرانٹس/فنڈنگ اور دیگر معاونت فراہم کرتا ہے۔ صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس نے دفاعی اختراعی کاموں کے لیے آئی ڈی ای ایکس کو زبردست جواب دیا ہے، جس میں دفاعی آلات کے ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔ آئی ڈی ای ایکس نے دفاعی صنعتی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو انفرادی اختراع کاروں کے ذریعے اسٹارٹ اپس کی تشکیل کو فروغ دے کر، اور موجودہ اسٹارٹ اپس/ایم ایس ایم ایز  کو استحکام فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا سبب بھی بنا ہے۔

  مزید برآں، ایم ایس ایم ایز کو دفاعی سپلائی چین میں لانے اور اس طرح ملک میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری کو بڑھانے اور دفاعی برآمدات میں حصہ ڈالنے کے لیے، وزارت دفاع نے دفاع میں ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے کی ایک اسکیم بنائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک کے مختلف حصوں سے صنعتی ایسوسی ایشنز اور دیگر متعلقہ فریقوں کے تعاون سے ورکشاپ/سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک۔ م ر

(21.07.2023)

Urdu No. 7285

                          



(Release ID: 1941401) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Tamil