قانون اور انصاف کی وزارت
کمزور طبقات کے لیے کم خرچ انصاف
Posted On:
20 JUL 2023 9:45PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبیلوں ، دیگر پسماندہ طبقات اور سماج کے معاشی طور پر دیگر کمزور طبقات کوانصاف تک رسائی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کو لیگل سروسز اتھارٹیز (ایل ایس اے) ایکٹ، 1987 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو مفت اور مجاز قانونی خدمات فراہم کی جاسکیں، جس میں ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت مستفید شامل ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معاشی یا دیگر معذوری کی وجہ سے کسی بھی شہری کو انصاف کی فراہمی سے انکار نہیں کیا جاسکے ، اور لوک عدالتوں کا قیام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہےکہ قانونی نظام کا عمل مساوی مواقع کی بنیاد پر انصاف کو فروغ دیتا ہے۔
اس مقصد کے لیے تعلقہ عدالت کی سطح سے سپریم کورٹ تک قانونی خدمات کے ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ لیگل سروسز اتھارٹیز کی طرف سے شروع کی گئی سرگرمیوں/ پروگراموں میں قانونی امداد اور مشورہ میں قانون سے متعلق بیداری کے پروگرام؛ قانونی خدمات/ بااختیار بنانے کے کیمپ؛ قانونی خدمات کے کلینکس؛ قانونی خواندگی سے متعلق کلب؛ لوک عدالتیں اور متاثرین کے معاوضے کی اسکیم کا نفاذ شامل ہے۔
انصاف تک فوری اور مساویانہ رسائی کو ممکن بنانے کے لیے، نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) نے عام شہریوں تک قانونی امداد کی باآسان رسائی کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن یعنی قسم پر لیگل سروسز موبائل ایپ لانچ کی ہے۔
مزید یہ کہ ، بھارتی حکومت نے انصاف تک رسائی پر ایک اسکیم نافذ کی ہے، جس کا عنوان ہے "ہندوستان میں انصاف تک مکمل رسائی کے لیے اختراعی حل ڈیزائن کرنا" اور جس کا مقصد ٹیلی- لا ء کے ذریعے قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مشورے اور مشاورت کو مضبوط کرنا ہے۔ نیائے بندھو (پرو بونو قانونی خدمات) پروگرام کے ذریعے پرو بونو قانونی خدمات کی فراہمی اور پورے بھارت میں قانونی خواندگی اور قانونی بیداری پروگرام کے ذریعے شہریوں کو بااختیار بنانا ہے۔ مذکورہ اسکیم ٹیکنالوجی کا مضبوطی کے ساتھ استعمال کرتی ہے اور علاقائی/ مقامی بولی میں سیاق و سباق کے مطابق آئی ای سی (معلومات، تعلیم اور مواصلات) مواد کو تیار کرتی ہے ، تاکہ اس کی سرگرمیوں کی حمایت کی جا سکے اور معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کے لئے قانونی خدمات تک با آسان رسائی حاصل کی جا سکے۔ اسکیم کے تحت یہ تمام خدمات درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبیلوں ، دیگر پسماندہ طبقات اور سماج کے دیگر معاشی طور پر کمزور طبقات سمیت تمام شہریوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م- ق ر)
U-7276
(Release ID: 1941311)