قانون اور انصاف کی وزارت

عدالت کی  کارروائیوں کی  براہ راست اسٹریمنگ

Posted On: 20 JUL 2023 9:46PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  کووڈ وبا کے دوران عدالتی کارروائیوں کی براہ راست اسٹریمنگ کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا، کیونکہ عدالتیں ورچوئل پلیٹ فارمز پر کام کررہی تھیں، لہذا شہریوں تک اس کی براہ راست رسائی نہیں  ہوپاتی تھی۔ سوپنل ترپاٹھی بنام یونین آف انڈیا  کے ایک مقدمے میں، سپریم کورٹ نے عدالت  کے کمرہ میں اور زیادہ شفافیت کی سمت پیش قدمی کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کی وکالت کی  گئی ۔  ای -کمیٹی کے چیئر پرسن، سپریم کورٹ آف انڈیا نے لائیو اسٹریمنگ کے معیاری ضابطے وضع کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ یہ قواعد اور ضوابط  عدالتی کارروائیوں کی لائیو اسٹریمنگ کے بہتر نفاذ کے لیے ای -کمیٹی، سپریم کورٹ آف انڈیا کی طرف سے تمام ہائی کورٹس میں بنائے گئے ہیں اور ان پر عمل  ہو رہا ہے اور یہ ای -کمیٹی، سپریم کورٹ آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

انفرادی ہائی کورٹس میں عدالتی کارروائیوں  کو براہ راست  دکھائے جانے کے لیے قواعد و ضوابط متعلقہ ہائی کورٹس کا ایک انتظامی معاملہ ہے، جو مذکورہ ہائی کورٹس کے دائرہ کار میں آتا ہے اور مرکزی حکومت کا براہ راست  اس معاملے  سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 17 جولائی 2023  تک، گجرات، گوہاٹی، اڑیسہ، کرناٹک، جھار کھنڈ، پٹنہ اور مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹس میں عدالتی کارروائیوں  کی لائیو اسٹریمنگ شروع کی گئی ہے ،لہذا میڈیا اور دیگر دلچسپی رکھنے والے افراد کو  کارروائی میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش م- ق ر)

U-7274



(Release ID: 1941305) Visitor Counter : 92


Read this release in: English