وزارات ثقافت
وزارت ثقافت کے سی سی آر ٹی نے اپنے تربیتی پروگراموں میں این ای پی-2020 کے اجزا فراہم کرنے کے لیے کثیر لسانیت اور کثیر ثقافت پر خصوصی زور دیا ہے
Posted On:
20 JUL 2023 7:09PM by PIB Delhi
ثقافتی وسائل اور تربیت کا مرکز، سی سی آر ٹی، جو وزارت ثقافت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، ملک بھر میں تعلیم کو ثقافت سے جوڑنے کے مقصد پر کام کر رہا ہے۔
سی سی آر ٹی نے اپنے تربیتی پروگراموں کو ہندوستان کے ٹھوس اور غیر محسوس ثقافتی ورثہ، ادبی ورثہ، لوک/ قبائلی فن اور ثقافت (رقص/موسیقی/پینٹنگ) اور دستکاری کی روایات کے فروغ اور تحفظ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈیزائن کیا ہے جس میں این ای پی-2020 کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے کثیر لسانیت اور کثیر ثقافت پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ سی سی آر ٹی نے اپنے تمام تربیتی پروگراموں میں این ای پی-2020 میں تجویز کردہ اجزا کو فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک کے تمام حصوں سے اساتذہ سی سی آر ٹی تربیتی پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں اور اس وجہ سے اس کے فوائد بنیادی سطح تک پہنچتے ہیں۔ سی سی آر ٹی کے تربیتی پروگراموں میں، اساتذہ کو علاقائی پریزنٹیشن کے سیشن کے دوران قبائلی فن اور ثقافت سمیت اپنی مقامی ثقافت کو فروغ دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ CCRT ہندوستانی زبانوں اور ادب پر لیکچر/ مظاہرہ سیشن/ عملی کلاسوں کا بھی انعقاد کرتا ہے۔
وزارت ثقافت کے تحت دیگر اکیڈمیوں نے بھی وزارت تعلیم کی طرف سے درخواستیں موصول ہونے پر فن اور ثقافتی تعلیم کے لیے مطلوبہ مواد فراہم کیا ہے۔
ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں یہ جواب دیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7265
(Release ID: 1941279)
Visitor Counter : 121