مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مواصلات كا محكمہ آفات کے دوران ہنگامی مواصلات کو بڑھانے کے لئے سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم کی جانچ کرے گا
Posted On:
20 JUL 2023 8:27PM by PIB Delhi
مواصلات كے محكمے کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر وہ سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم کی جانچ کرے گا تاكہ آفات کے دوران ہنگامی رابطے کو بڑھایا اور اپنے قابل قدر شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنایا جا سكے۔
ہندوستان کے شہریوں اور برادریوں کی حفاظت کے ہمارے مسلسل عہد كے تحت ہر ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ كے سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم کی جانچ كی جا رہی ہے۔ یہ جانچ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً کی جاءے گی تاكہ مختلف موبائل آپریٹروں اور سیل براڈکاسٹ سسٹم کی جگہ پر موجود سسٹموں کی ایمرجنسی الرٹ نشریاتی صلاحیتوں کی کارکردگی اور تاثیر کا اندازہ لگایا جا سكے۔
سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم ایک جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جو ہمیں ایک مخصوص جغرافیائی علاقے کے اندر تمام موبائل آلات پر قطع نظر اس کے کہ وصول کنندہ رہائشی ہیں یا ویزیٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے اہم اور وقت کے لحاظ سے حساس پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔یہ اہم ہنگامی معلومات كی بروقت زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رساءی كو یقینی بناتا ہے۔ اس کا استعمال سرکاری ایجنسیوں اور ہنگامی خدمات کے ذریعے عوام کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے اور نازک حالات کے دوران انہیں باخبر رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ سیل براڈکاسٹ عام طور پر ایمرجنسی الرٹس فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے: مثلاً شدید موسمی انتباہات (مثلاً سونامی، فلیش فلڈ، زلزلہ وغیرہ)،عوامی تحفظ کے پیغامات، انخلاء کے نوٹس اور دیگر اہم معلومات۔
جانچ کے دوران لوگوں كو اپنے موبائل آلات پر نقلی ہنگامی اچوكسی كی اطلاعات مل سكتی ہیں۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ یہ انتباہات منصوبہ بند جانچ کے عمل کا حصہ ہیں اور کسی حقیقی ایمرجنسی کی نشاندہی نہیں کرتے ہیں۔ كنفیوزن سے بچنے کے لیے ہر ٹیسٹ الرٹ پر واضح طور پر "سیمپل ٹیسٹنگ میسیج" کا لیبل لگایا جائے گا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1941274)
Visitor Counter : 238