وزارات ثقافت
پچھلے تین سالوں کے دوران سیوا بھوج اسکیم کے تحت 466 لاکھ روپے کی جی ایس ٹی وصولی واپس کی گئی
Posted On:
20 JUL 2023 7:11PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ سیوا بھوج سمیت تمام اسکیموں کو فروغ دیا جائے اور مختلف پلیٹ فارم یعنی وزارت کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم وغیرہ کے ذریعے اس کی بیداری کو بڑھایا جائے تاکہ اس اسکیم کا فائدہ پورے ملک میں موجود اہل استفادہ کنندگان تک پہنچ سکے۔ گزشتہ 3 سالوں کے دوران سیوا بھوج اسکیم کے تحت ادا کی گئی جی ایس ٹی وصولی کی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
روپے (لاکھ میں)
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
169.00
|
154.00
|
143.00
|
سیوا بھوج یوجنا کے تحت، مرکزی سامان اور سروس ٹیکس (سی جی ایس ٹی) اور مرکزی حکومت کے انٹیگریٹڈ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) کا حصہ جو عوام میں مفت کھانا تقسیم کرنے کے لیے اہل خیراتی/مذہبی اداروں کے ذریعہ مخصوص خام کھانے کی اشیا کی خریداری پر ادا کیا جاتا ہے، حکومت ہند کی جانب سے جی ایس ٹی اتھارٹی کے ذریعہ تنظیموں کو ادا کیا جاتا ہے۔ سیوا بھوج اسکیم کے تحت دیے گئے فنڈ کے استعمال میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل طریقہ کار اپنائے گئے ہیں:-
(i) نیتی آیوگ کے درپن پورٹل کے ساتھ رجسٹریشن کے بعد، خیراتی/مذہبی ادارے وزارت ثقافت کے سی ایس ایم ایس پورٹل میں اپنی درخواست داخل کرتے ہیں اور جمع کراتے ہیں۔
(ii) وزارت ثقافت میں اندراج کے بعد، درخواست دہندہ اپنی درخواست اپنی متعلقہ ریاست/ یو ٹی میں نوڈل سنٹرل ٹیکس آفیسر کو وزارت ثقافت کی طرف سے جاری کردہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی نقل کے ساتھ جمع کرتا ہے۔
(iii) درخواست اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی وصولی پر نوڈل سینٹرل ٹیکس آفیسر ایک منفرد شناختی نمبر (یو آئی این) تیار کرتا ہے۔
(iv) اس کے بعد، متعلقہ جی ایس ٹی اتھارٹی سینٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) اور انٹیگریٹڈ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) میں مرکزی حکومت کے حصہ کی تصدیق شدہ اور اہل خیراتی/ مذہبی اداروں کے سلسلے میں ان کے ذریعے منظور شدہ دعووں کو جاری کرنے کے لیے وزارت کو بھیجتی ہے۔
(v) وزارت متعلقہ جی ایس ٹی اتھارٹی کو فنڈ فراہم کرتی ہے جو ان خیراتی/ مذہبی اداروں کو مزید ادائیگی کرتی ہے۔
ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں یہ جواب دیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7264
(Release ID: 1941273)
Visitor Counter : 102