وزارات ثقافت

حکومت نے قبائلی زبانوں کے فروغ، قبائلی زبانوں کے تحفظ کے لیے ذو لسانی پرائمر کی ترقی اور قبائلی ادب کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں

Posted On: 20 JUL 2023 7:05PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت  اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں یہ معلومات دی کہ ملک کی ثقافتی ورثے کے تحفظ  رکھا اور فروغ کے لئے حکومت نے سات زونل ثقافتی مراکز(زیڈ سی سی)قائم کئے ہیں، جو مستقل بنیاد پر پورے ملک میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں۔یہ زونل ثقافتی مراکز مختلف غائب ہوتے فن و آرٹ کی تشہیر ، تحفظ اور دستاویز سازی کے لئے کام کرتے ہیں۔وزارت ثقافت ایک سال میں زونل ثقافتی مراکز کے توسط سے کئی قومی ثقافتی میلوں اور کم از کم 42 علاقائی تہواروں کا انعقاد کرتی ہے۔حکومت ہند ان سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے تمام زونل ثقافتی مراکز کو مالی امداد جاری کرتی ہیں۔ حکومت آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے زونل ثقافتی مراکز کے توسط سے پورے ملک میں اِن طبقات کے لئے مختلف تقریبات؍پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے۔

حکومت ہند قبائلی زبانوں کو بڑھاوا دینے، قبائلی زبانوں کی تحفظ کے لئ ذولسانی پرائمروں کے فروغ اور پرائمری ادب کو بڑھاوا دینے کے لئے ریاستی قبائلی تحقیقی اداروں کو گرانٹ بھی مہیا کرتی ہے۔اس کے علاوہ ’’قبائلی تحقیقی معلومات، تعلیم، معاصلت اور پروگرام(ٹی آر یو-ای سی ای)‘‘اسکیم کی اِکائی ’’اعلیٰ کارکردگی والے مراکز کو حمایت کے لئے مالی امداد‘‘کے تحت قبائلی برادری کی ثقافت ، حصولیابیوں، فن پاروں، رسومات اور روایتوں کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے قبائلی زبانوں کی دستاویز سازی سمیت تحقیقی مطالعاتی پروگرام چلانے کے لئے باوقار اداروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

اس وقت حکومت ہند آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے۔ قبائلی امور کی وزارت نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت قبائل طلباء کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریبا ً 750 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قائم کرنے کا عہد کیا ہے۔حکومت ہند نے قبائلی لوگوں کی بہادری اور حب الوطنی سے بھرپور خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے 10 قبائلی مجاہدین آزادی کے میوزیم کو بھی منظوری دی ہے۔

حکومت نے تلاش کے لائق ڈیجیٹل ذخیرہ بھی تیار کیا ہے، جہاں تمام تحقیقی مکالے، کتابیں، رپورٹ اور دستاویز، لوک گیت، فوٹو؍ویڈیو اَپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔حکومت نے آدی گرام (اے ڈی آئی جی آر اے ایم ایس)پورٹل لانچ کیا ہے، جو ایک انوکھا پورٹل ہے  اور جو وزارت کے ذریعے گرانٹ کی جسمانی اور مالی پیش رفت کی نگرانی کرتا ہے اور رقم کے حقیقی استعمال کو  ٹریک کرسکتا ہے۔

حکومت ہند نے قبائلی مجاہد آزادی بِرسامنڈا کے یوم پیدائش کو نشان زد کرنے کے لئے ہر سال 15نومبر کو جن جاتیے گورو دِوس  کی شکل میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔بِرسا منڈا جینتی کے موقع پر ببھونی راوت گنج  سون بھدر میں جن جاتیے گورو دِوس پروگرام میں 400 سے زیادہ قبائلی فنکاروں نے اپنا فن پیش کیا۔اس کے ساتھ ہی پروگرام میں قبائلی دستکاری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔سودیشی پروگرام سریز کے تحت شمال مشرقی خطے کے بچوں کے لئے مرزا پور میں پروگرام منعقد کئے گئے، جس میں 100 سے زیادہ قبائلی بچوں نے حصہ لیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ان ٹی پی سی ، اوبرا سون بھدر کے قبائلی فنکاروں کے ذریعے کئی پروگرام پیش کئے گئے، جس میں 60 فنکاروں نے حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔این ٹی پی سی ریہند سون بھدر میں منعقد ہونے والے ریہند مہوتسو پروگرام میں بھی 75قبائلی فنکاروں کے ذریعے فن پیش کیا گیا۔چندولی میں قبائلی بچوں کے لئے کہروا رقص کا ورکشاپ منعقد کیا گیا، جس میں 30 سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔

***********************

 

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(20.07.2023)

(U: 7263)



(Release ID: 1941228) Visitor Counter : 82


Read this release in: English