سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ٹول پلازوں کی وصولی
प्रविष्टि तिथि:
20 JUL 2023 5:20PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ملک میں فاسٹیگ پروگرام کے نفاذ کے بعد قومی شاہراہوں پر فیس پلازوں پر یوزر فیس کی وصولی میں کافی بہتری آئی ہے۔ 29 اپریل 2023 کو قومی شاہراہوں کے فیس پلازوں پر فاسٹیگ وصولی 162.10 کروڑ روپے تھی۔
بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی کو سونپے گئے پلازوں کے لیے گزشتہ تین مہینے میں فاسٹیگ کے ذریعے صارف کی فیس کی وصولی حسب ذیل ہے:
|
مہینہ
|
فاسٹیگ کی وصولی
(کروڑ روپے میں)
|
|
اپریل، 2023
|
4,314
|
|
مئی، 2023
|
4,554
|
|
جون، 2023
|
4,349
|
|
اپریل سے جون، 2023 کی سہ ماہی کے لیے فاسٹیگ کے ذریعے اوسط ماہانہ فیس کی وصولی
|
4,406 کروڑ روپے
|
|
گزشتہ سہ ماہی (جنوری-مارچ، 2023) کے لیے فاسٹیگ کے ذریعے اوسط ماہانہ فیس کی وصولی
|
4,083 کروڑ روپے
|
|
پچھلے سال 23-2022 کے لیے فاسٹیگ کے ذریعے اوسط ماہانہ فیس کی وصولی
|
3,841 کروڑ روپے
|
فاسٹ ٹیگز کے ذریعے اوسط ماہانہ فیس جمع کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے تحت مالی سال 23-2022 میں شروع کیے گئے فیس پلازوں کی کل تعداد 112 ہے۔ فیس پلازوں کی تفصیلات ضمیمہ اے میں ہے۔
فیس پلازہ پروجیکٹ کی تکمیل کے دوران تعمیر کیے جاتے ہیں اور پروویژن مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد تجارتی استعمال میں لایا جاتا ہے۔
حکومت نے گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) کی بنیاد پر رکاوٹ کم فری فلو ٹولنگ جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے نفاذ پر مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مشیر کا تقرر کیا ہے۔
گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) قومی شاہراہ پر گاڑی کی پوزیشننگ کو بازیافت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سفر کیے گئے فاصلے کی بنیاد پر صارف کی فیس کا حساب لگاتا ہے۔
ضمیمہ اے
ریاست کے لحاظ سے قومی شاہراہوں پر لگائے جانے والے فیس پلازوں کی تفصیلات:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 7239)
(रिलीज़ आईडी: 1941176)
आगंतुक पटल : 113