سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نئی قومی شاہراہ کا اعلان کرنے کے لئے ریاست کی سڑکوں کے لئے معیار
Posted On:
20 JUL 2023 5:22PM by PIB Delhi
ریاستی سڑکوں بشمول ریاستی شاہراہوں (ایس ایچ) کو وقتاً فوقتاً قائم کردہ اصولوں کی بنیاد پرنئی قومی شاہراہ (این ایچ) کے طورپر اعلان کیا جاتا ہے۔نئی قومی شاہراہوں کے طور پر اعلان کے لیے ریاستی سڑکوں کے معیار میں درج ذیل باتوں میں سے کچھ شامل ہوسکتی ہیں: -
- ملک کے طول ؍عرض سے گزرنے والی سڑکیں۔
- قریبی ممالک ، قومی راجدھانیوں کو ریاست کی راجدھانیوں سے جوڑنا؍ریاست کی راجدھانیوں، اہم بندرگاہوں، غیر اہم بندرگاہوں، بڑے صنعتی مراکز یا سیاحتی مراکز کو آپس میں جوڑنا۔
- پہاڑی و الگ تھلگ پڑے خطوں میں اہم حکمت عملی پر مبنی ضرورت والی سڑکیں۔
- اہم سڑکیں جو سفر کے فاصلے کو کافی کم کرنے اور وافر اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں اہل بناتی ہے۔
- سڑکیں، جو پسماندہ علاقوں اور پہاڑی علاقوں کے بڑے زمینی علاقے کو کھولنے میں مدد کرتی ہیں۔
- 100 کلومیٹر کی قومی شاہراہ گرِڈ کی حصولیابی میں تعاون دینے والی سڑکیں۔
- پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹرپلان (این ایم پی)کے ساتھ تال میل۔
پیٹلاود سے رتلام سڑک کو این ایچ اعلان کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔
موجودہ ریاستی شاہراہ (ایس ایچ)رتلام اور جھابوا کو 8-لین دہلی –وڈودرا ایکسپریس وے سے جوڑتی ہے۔ جیسا کہ مدھیہ پردیش سڑک ترقیاتی کارپوریشن لمٹیڈ (ایم پی آر ڈی سی)کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے۔ موجودہ ایس ایچ کے پیوڈ شولڈر کے ساتھ 4-لیننگ کے لئے رپورٹ ؍تفصیلی پروجیکٹ (ڈی پی آر)کی تیاری کے لئے مشیروں کی تقرری کے لئے تجویز درخواست (آر ایف پی)مدعو کی گئی ہے۔
***********
ش ح۔ ج ق۔ ن ع
(U: 7236)
(Release ID: 1941151)