قانون اور انصاف کی وزارت
غریب اور محروم طبقوں کو قانونی امداد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2023 5:41PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قانونی خدمات اتھارٹیز (ایل ایس اے) قانون، 1987 ہندوستانی آئین کے دفعہ 39A کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، جو معاشرے کے کمزور طبقوں کو مفت اور جائز قانونی خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں قانون کی دفعہ 12 کے تحت مستفیدین کو بھی شامل کیا گیا ہے ،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معاشی یا دیگر مجبوریوں کی وجہ سے کوئی بھی شہری انصاف کے حصول کے مواقع سے محروم نہ رہے ، اور لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنا یا جاسکے کہ قانونی نظام کا عمل مساوی مواقع کی بنیاد پر انصاف کو فروغ دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے تالک عدالت کی سطح سے سپریم کورٹ تک قانونی خدمات کے ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ اپریل، 2022 سے جنوری، 2023 کے دوران 9.75 لاکھ افراد کو مفت قانونی خدمات فراہم کی گئی ہیں اور اپریل، 2022 سے فروری، 2023 تک 5.53 کروڑ سے زیادہ مقدمات (عدالتوں میں زیر التوا اور مقدمہ بازی کے مرحلے پر تنازعات) کو لوک عدالتوں کے ذریعے طے کیا گیا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران بجٹ تخمینوں میں 200 کروڑ روپے کی رقم این اے ایل ایس اے کے لئے مختص کی گئی ہے۔
مزید برآں، انصاف کے محکمے نے انصاف کی مجموعی رسائی کے لئے ڈیزائننگ (ڈی آئی ایس ایچ اے) اختراعی حل کے عنوان سے ایک اسکیم شروع کی ہے تاکہ قانونی خدمات کو آسان بنایا جاسکے ، اسے قابل رسائی بنایا جاسکے اور قانون کی فراہمی کوسستا بنایا جاسکے۔ اس کے کلیدی اقدامات میں شامل ہیں ٹیلی لاء : ریچنگ دی ان ریچڈ، جس کا مقصد گرام پنچایت کی سطح پر تمام شہریوں کے لیے قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مشورے اور مشاورت کو مضبوط بنانا ہے اور نیائے بندھو (پرو بونو قانونی خدمات) جس کا مقصد پورے ہندوستان میں قانونی خدمات کی فراہمی کے لئے پرو بونو ڈسپن سیشن فریم ورک کو فعال کرنا ہے۔ ٹیلی لاء استفادہ کنندہ کو وکیل کے ساتھ کامن سروس سینٹرز پر دستیاب ٹیلی / کانفرنسنگ سہولیات کے ذریعے اور ٹیلی لاء سیٹیزنس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ 28 فروری 2023 تک، ٹیلی لا ء کی خدمات 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 755 اضلاع میں ایک لاکھ گرام پنچایتوں میں دستیاب ہیں اور اس نے 33,54,545 مستحقین کو قانونی مشورہ دیا ہے، جن میں خواتین، بچے، درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل وغیرہ شامل ہیں۔ نیائے بندھو پلیٹ فارم نیائے بندھو ایپلی کیشن (اینڈرائڈ / آئی او ایس پر دستیاب) پر دلچسپی رکھنے والے پرو بونو ایڈووکیٹ اور قانونی خدمات اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کے دفعہ 12 کے تحت مفت قانونی امداد کے حقدار رجسٹرڈ فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان ہموار رابطے کو قابل بناتا ہے۔ 28 فروری 2023 تک، 5954 پرو بونو ایڈووکیٹ ہیں اور 69 قانون سے متعلق اسکولوں نے قانون کے طلباء میں پرو بونو کی ثقافت کو آسان بنانے کے لیے پرو بونو کلبز تشکیل دئے ہیں۔ این اے ایل ایس اے کے پینل میں شامل وکلاء کو ٹیلی لاء سروسز فراہم کرنے اور ضلعی سطح پر پرو بونو قانونی خدمات فراہم کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ ڈی آئی ایس ایچ اے کے تحت مالی سال 2023-2024 کے بجٹ تخمینوں میں کل 40 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ بی ای / آر ای کے تحت حتمی رقم مختص کرتی ہے۔ محکمہ انصاف کے لیے مختص مالی سال 2022-2023 میں 33.05فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2023-2024 میں 34.16 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ مالی سال 2022-2023 اور 2023-2024 کے لیے بی ای / آر ای کی تفصیلات ضمیمہ A میں شامل کی گئی ہیں۔
ضمیمہ - 'A'
|
قانون و انصاف کے محکمے کے لئے مختص کی گئی رقم کی تفصیلات
|
|
سال کے اعتبار سے مختص بجٹ تخمینے کی معلومات سے متعلق اسٹیٹ منٹ
|
|
|
بجٹ تخمینہ 23-2022
|
فیصد
|
بجٹ تخمینہ 24-2023
|
فیصد
|
|
محکمہ انصاف
|
1121.80
|
33.05
|
1358.31
|
34.16
|
|
کل وزارت قانون و انصاف
|
3393.48
|
|
3875.43
|
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-7203
(ریلیز آئی ڈی: 1940933)
وزیٹر کاؤنٹر : 106