کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

صنعت کی کوششوں سے ہندوستان اب قابل اعتماد شراکت داروں کے درمیان لچیلا سپلائی چین کا ایک حصہ ہے :جناب پیو ش گوئل


ایف پی اے مذاکرات کا مرکز ،مسابقتی فوائد کو بروئے کار لانے اور ہندوستان کو عالمی معیشت سے جوڑنے کے لئے ہے : جناب گوئل

 یہ وقت بڑے پیمانے پرمعیشتوں ، آبادیاتی فوائد ، سرکاری  –  صنعتی شراکت داری  –  معیار اور کارکردگی ، پائیداریت اور اختراع سے فائدہ اٹھانے کا ہے:جناب گوئل

ہندوستان کی جانب سے چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے

جناب گوئل نے خلائی شعبہ میں نجی شعبہ کی شمولیت کی ستائش کی ، کہا کہ  مستقبل کے لئےتیز رفتار ترقی  اور نمایاں پیش رفت ایک اچھا اشارہ ہے

Posted On: 17 JUL 2023 11:04PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت  کے بامبے چیمبرکے 187 ویں سالانہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجارت و صنعت  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کا مقصد دروازہ بند کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تجارت اور عالمی ویلیو چین کا حصہ بننے کےلئے دنیا کے لئے ہندوستان میں مواقع کے دروازے کھولنے ہیں۔تجارت و صنعت ، امور صارفین ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے عالمی معیشت میں ہندوستان کو  ایک اہم فریق بنانے میں ہندوستانی صنعتوں اور شراکت داروں کے کردار اور قابل اعتماد شراکت داروں کے درمیان آسان سپلائی چین کا ایک حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی ستائش کی۔

جناب گوئل نے کہا کہ عالمی معیشت کے ساتھ انضمام کے لئے ہندوستان کے مسابقتی اور تقابلی فوائد کو بروئے کار لانا چاہئےاور مزید یہ کہ آزاد تجارتی معاہدہ کے لئے جاری مذاکرات میں اس پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔وزیر موصوف نے ذکر کیا کہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں جیسے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے ، تحقیق  و ترقی اور اختراع پر توجہ دینے ، کارپوریٹ جرائم کو جرم سے پاک بنانے کی کوشش ، تعمیلی امور کے بوجھ کو کم کرنے، لاجسٹکس پر توجہ  ، آخری چھور تک رابطہ وغیرہ  کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے ایک حالیہ مطالعہ کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان، 85 سورین ویلتھ فنڈ ز اور 57 سینٹرلس بینک کے مطابق سرمایہ کاروں کی پہلی پسند ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بڑے پیمانے پرمعیشتوں ،آبادیاتی فوائد ، سرکاری – صنعتی شراکت داری ، معیار اور کارکردگی پر توجہ، پائیداریت اور اختراع میں ہندوستان کی سبقت سے فائدہ اٹھایا جائے ۔جناب گوئل نے کہا کہ حکومت 4ایل -  لینڈ ، مزدور ، لکویڈٹی اور  قوانین اور پانچ ستون جیسے معیشت ، بنیادی ڈھانچے، نظام ،ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئےمتحرک ڈیمو گرافی اور مانگ پر توجہ مرکوز کی جائے۔جناب گوئل نے اس بات کا ذکر کیا کہ دنیا اب ہندوستان کوایک  ابھرتے ہوئے  سپر پاور کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے آگے کہا کہ ہندوستان کی  چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے اور چاند پر اس کی کامیاب لینڈنگ چاند کی سطح پر اپنے خلائی طیارے اتارنے کے لحاظ سے دنیا میں ہندوستان چوتھا ملک بن جائے گا۔انہوں نے خلا میں نجی شعبہ کی شمولیت کی تعریف کی ،کیونکہ یہ مستقبل کے لئے تیز رفتار اور نمایاں پیش رفت کے لحاظ سے اچھا اشار ہ ہے۔

جناب پیوش گوئل نے یو ایس اے اور مصراور فرانس اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے حالیہ غیر ملکی دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے ہندوستان کو عالمی نقشہ میں لانے میں مدد کی ۔وزیر موصوف نے کہا کہ مختلف ممالک اور باوقار اداروں کی طرف سے دئے گئے ایوارڈ اور خاص طور پر فرانس کی طرف سے  سب سے اعلیٰ اعزاز گرانڈ کراس آف دی لیجین آف آنرجیسے ایوارڈ سے نوازا جاناعالمی سطح پر 140 کروڑ ہندوستانیوں کی نمائندگی کرنے والے وزیر اعظم کے بڑھتے قد کا ثبوت ہے۔

جناب پیوش گوئل نے وزیر اعظم کا حوالہ دیا اور کہا کہ گذشتہ صدی کی تیسری دہائی میں ہندوستان کی آزادی کے لئے جدو جہد کو ایک نئی رفتار دی۔ اب نئی صدی کی تیسری دہائی ہندوستان کی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گا۔وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستان کی پہچان غریبوں کی خدمت کرکے ہر ہندوستانی کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے ،مقصد کے احساس کے ساتھ ،خدمات میں مشغول رہنے، شفافیت کی حوصلہ افزائی اور بدعنوانی سے پاک ہندوستان کے لئے کام کرکے حکومت کی نمایاں کوششوں کی بدولت ملی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے بنا کسی امتیاز کے تمام افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔جناب گوئل نے تقریباً چار کروڑ غریبوں اور ضرورت مندکنبوں کو مکانات فراہم کرنے ،ہر مہینے 80 کروڑ استفادہ کنندگان کو مفت اناج ،پائپ کے ذریعہ گیس کی فراہمی ،پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی ،مفت  صحت خدمات کے لئے آیوشمان بھارت ،ہر گھر میں بیت الخلا،ڈیجیٹل رابطہ وغیرہ کی مثالیں دیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد سماج کے غریب طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ایک بہتر مستقبل کی خواہش رکھنے والوں کو بااختیار بنانا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں ریکارڈ اشیا کی برآمدات ہوئی ہیں۔لیکن اب دنیا کساد بازاری کی طرف بڑھ رہی ہے ،ترقی یافتہ معیشتیں،  دباؤ کاشکارہیں۔اجناس کی قیمتیں کم ہورہی ہیں،غیر ضروری اخراجات کم  ہیں اور مانگ کم ہورہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم مل کر کام کریں اور ہندوستان کی کہانی کو دنیا کے لئے زبردست کہانی بنائیں۔

وزیر موصوف نے اے جی ایم کے تھیم’ہم کیا ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں ‘کو سراہا،جو ملک کی امنگوں کی عکاس ہے۔جناب گوئل نے کہا کہ 2047 میں ہندوستان 2023 کے ہندوستان سے بہت آگے ہوگا کیونکہ پچھلی دہائی وزیر اعظم دور اندیش قیادت میں اہم کامیابیوں کے ساتھ ایک واضح دہائی رہی ہے ۔انہوں نے2047 میں ایک نئے ترقی یافتہ ، اور خوشحال ہندوستان کے لئے پوری وابستگی اور لگن کے ساتھ کام کرنے والے 140 کروڑ ہندوستانیوں کی ستائش کی۔

***********

ش ح ۔  ع ح - م ش

U. No.7130



(Release ID: 1940389) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi