وزارتِ تعلیم
ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کا پہلا کیمپس قائم کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کیمپس علم کی طاقت سے فائدہ اٹھانے اور ہندوستان کی تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کا ایک نیا باب کھولنے کے لیے ایک بالکل نیا سانچہ ترتیب دے گا – جناب دھرمیندر پردھان
یو اے ای-بھارت ،جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو وسعت دے رہے ہیں
Posted On:
15 JUL 2023 6:27PM by PIB Delhi
ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کا پہلا کیمپس قائم کرنے کے لیے وزارت تعلیم اور ابوظہبی کے محکمہ تعلیم اور علم (اے ڈی ای کے) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (آئی آئی ٹی دہلی) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
دستخط متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں ہوئے۔ ایم او یو پر اے ڈی ای کے ،کے انڈر سکریٹری عالی جناب مبارک حماد المہیری، یو اے ای میں ہندوستانی سفیر جناب سنجے سدھیر اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر رنگن بنرجی نے دستخط کئے۔
یو اے ای-بھارت کے رواں جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کی تکمیل کرتے ہوئے، یہ مفاہمت نامہ دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے تاکہ مستقبل کی خوشحالی کی بنیادوں کے طور پر تعلیمی امتیاز ، اختراع، علم کے تبادلے اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جائے۔
ایم او یو پر دستخط ہو نے پرسوشل میڈیا کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم وہنرمندی کےفروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کیمپس کے قیام کے لیے مفاہمت نامے سے ہندوستان کی تعلیم کی بین الاقوامی کاری کا نیا باب کھلا ہے ۔ نیو انڈ یا کی اختراع اور مہارت کی ایک مثال، یو اے ای میں آئی آئی ٹی دہلی کیمپس ہندوستان-یو اے ای دوستی کی عمارت بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابوظہبی میں آئی آئی ٹی دہلی کیمپس باہمی خوشحالی اور عالمی بہبود دونوں کے لیے علم کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کا ایک بالکل نیا نمونہ ترتیب دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندوستان کی تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کا ایک نیا باب بھی کھولتا ہے۔
وزیر مملکت برائے ابتدائی تعلیم محترمہ سارہ مسلم، فیڈرل ایجنسی آف ارلی ایجوکیشن کے چیئرمین، اور اے ڈی ای کے ،کے چیئرمین نے اس بات پر تبصرہ کیا کہ کس طرح یہ مفاہمت نامہ ابوظہبی کے عالمی معیار کے تعلیمی نظام کو تیز کرنے کے عزم میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہےجس سے قومی ترقی کے اہداف اور ترجیحات کا مقصد حل ہوتا ہے ۔ اس مفاہمت نامے پر عمل درآمد عالمی سطح پر مسابقتی تعلیمی ماحولیاتی نظام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمارے منصوبوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہماری قومی حکمت عملی کے مطابق، یہ ایم او یو عالمی معیار کے تعلیمی تجربات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ محترمہ سارہ مسلم نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ آئی آئی ٹی دہلی - ابوظہبی کی شراکت داری ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کی طرف ہمارے اقدا م کی حمایت کرے گی جو اختراع کو پروان چڑھائے اور اعلیٰ سطحی تحقیق کو تیز کرے ۔
آئی آئی ٹی دہلی - ابوظہبی کلیدی پلیئرز جیسے کہ محمد بن زاید یونیورسٹی آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس، خلیفہ یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی، ٹیکنالوجی انوویشن انسٹی ٹیوٹ، اور ہب 71 کے ساتھ تعاون کے ذریعے ابوظہبی میں تعلیمی، تحقیقی اور اختراعی ماحولیاتی نظام کی تکمیل کرے گااور کمپلیمینٹری پروگرام، جدید تحقیق اور مقامی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھائے گا ۔
آئی آئی ٹی دہلی - ابوظہبی کیمپس میں 2024 میں تعلیمی پروگرام شروع ہونے کی توقع ہے یہ کیمپس بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کورس شروع کرے گا اور پائیدار توانائی اور آب و ہوا کے مطالعے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سائنسز سے متعلق تحقیقی مراکز چلائے گا ۔ توقع ہے کہ آئی آئی ٹی دہلی - ابوظہبی کیمپس توانائی اور پائیداری، مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ، ریاضی اور کمپیوٹنگ اور انجینئرنگ، سائنسز اور ہیومینٹیز کے دیگر شعبوں کا احاطہ کرنے والے متنوع پروگرام پیش کرے گا۔
آئی آئی ٹی دہلی - ابوظہبی کے فارغ التحصیل ہندوستان بھر کے 23 کیمپس سے فارغ التحصیل، طلباء کے ایک نامور سابق طلباء نیٹ ورک میں شامل ہوں گے۔ شاندار اسناد کے ساتھ، آئی آئی ٹی دہلی نے حال ہی میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے لیے دنیا کے سرفہرست 50 اداروں میں مقام حاصل کیا ہے۔ اس نے 2022 کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں عالمی ملازمت کے لیے ٹاپ 30 رینک حاصل کیا۔ آئی آئی ٹی دہلی دفاع، صحت کی دیکھ بھال اور دیہی ترقی سے لے کر نقل و حمل، آئی ٹی، اور سافٹ ویئر تک کے شعبوں میں ہندوستان کے آر اینڈ ڈی ماحولیاتی نظام میں صف اول کا شراکت دار رہا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 7067
(Release ID: 1939896)
Visitor Counter : 156