ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا پروجیکٹ جموں و کشمیر کے ختم ہوتے ہوئے نمدا آرٹ کو کامیابی سے زندہ کرتا ہے


ورلڈ یوتھ سکلز ڈے کے موقع پر، ایم او ایس راجیو چندر شیکھر نے نمدا آرٹ مصنوعات کی پہلی کھیپ برطانیہ کو برآمد کرنے کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئی

نمدا پروجیکٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے اسکل انڈیا کے وژن کے انتہائی اطمینان بخش اور واضح نتائج کی مثال پیش کرتا ہے جو لوگوں کو بااختیار بنانے اور نئے موقع پیدا کرنے کے بارے میں ہے: جناب راجیو چندر شیکھر

اس منصوبے کے تحت چھ اضلاع کے تقریباً 2,200 امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے

Posted On: 14 JUL 2023 7:30PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج نمدا آرٹ مصنوعات کی پہلی کھیپ کو برطانیہ (یو کے) کو برآمد کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

2023-07-14 19:34:42.695000

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی ) کے ایک حصے کے طور پر اسکل انڈیا کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کشمیر کی نمدا دستکاری کو کامیابی کے ساتھ بحال کیا جا رہا ہے، جس میں ریاست کے چھ اضلاع کے تقریباً 2,200  امیدواروں نے ختم ہوتے ہوئے اس فن کی تربیت حاصل کی ہے۔

یہ منصوبہ ہنر مندی کی ترقی کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کی ایک بہترین مثال قائم کرتا ہے، کیونکہ اسے مقامی صنعت کے شراکت داروں کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

اس قدم کے تحت، تقریباً 2,200  امیدواروں کو نمدا کرافٹ کے فن میں تربیت دی گئی ہے، جو اس روایتی دستکاری کو محفوظ رکھنے اور مقامی بنکروں اور کاریگروں کو بااختیار بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت  کشمیر کے چھ اضلاع یعنی سری نگر، بارہمولہ، گاندربل، باندی پورہ، بڈگام اور اننت ناگ میں لوگوں کو کامیابی سے تربیت دی  گئی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں بھارت  کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، دوبارہ ہنر مند بنانے اور ان کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ثابت قدم ہے۔ جموں و کشمیر میں اس پائلٹ پروجیکٹ کا کامیاب نفاذ، مقامی صنعتی شراکت داروں جیسے میر ہینڈی کرافٹس اور سری نگر کارپٹ ٹریننگ اینڈ مارکیٹ سینٹر کے تعاون سے، ڈرائیونگ ہنر مندی کی ترقی اور معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی طاقت کی مثال دیتا ہے۔

اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہم نے نمدا پروجیکٹ کو 2021 میں متعارف کرایا تھا، اور اس کے نتائج کو دیکھ کر بہت اطمینان ہوا جو ہمارے وزیر اعظم کے نئے بھارت، نئے موقعے ، نئی ترقی کے ویژن سے بالکل مطابقت رکھتا ہے، جس میں  ہنر مندی پر زور دیا گیا  ہے اور یہ  نئے موقع اور نئی خوشحالی پیدا کرنے کے بارے میں ہے۔ کاریگروں اور دستکاری سیکٹر سکل کونسل کی طرف سے کی گئی اس بڑی کوشش کے ایک چھوٹے سے حصے کے طور پر، وزیر نے اس فن کی زبردست کامیابی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سنگ میل حاصل کرنا ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمدا پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکل انڈیا کے وژن کے انتہائی اطمینان بخش اور واضح نتائج کی مثال دیتا ہے جو لوگوں کو بااختیار بنانے اور مواقع پیدا کرنے کے بارے میں ہے۔

2021 میں، جناب راجیو چندر شیکھر نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے بعد، انہوں نے خطے میں ختم ہوتی ہوئی روایتی دستکاری کے تحفظ اور بحالی کے لیے ایک پروجیکٹ ترتیب دینے کی ضرورت کا اظہار کیا کیونکہ دستکاری کا شعبہ ان کی معیشت میں ایک بڑا حصہ دار ہے اور اس سے روزگار کے موقعے پیدا ہوتے ہیں۔

نمدا کرافٹ  قالین  بافی کا ایک ہنر ہے جسے بُنائی کے عام عمل کے بجائے فیلٹنگ تکنیک کے ذریعے بھیڑ کی اون سے بنایا جاتا ہے۔ خام مال کی کم دستیابی، ہنر مند افرادی قوت کی کمی اور مارکیٹنگ تکنیک کی وجہ سے، 1998 اور 2008 کے درمیان اس دستکاری کی برآمد میں تقریباً 100 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس لیے پی ایم کے وی وائی  کے تحت اس خصوصی پروجیکٹ کے ذریعے، ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اس خطرے سے دوچار ہنر کو محفوظ رکھنے کے لیے مختصر مدتی تربیتی نصاب تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کو تربیت کے 3 چکروں میں 25 بیچوں میں لاگو کیا گیا ہے۔ ہر تربیتی پروگرام تقریباً ساڑھے تین ماہ کا تھا، جس کے نتیجے میں یہ سائیکل تقریباً 14-16 ماہ میں مکمل ہوئے۔

نمدا پراجیکٹ ایک صنعت پر مبنی تربیتی پروگرام ہے جس میں نمدا کرافٹس پروڈکشن سے فائدہ اٹھانے والوں کو شامل کیا گیا ہے جو کشمیر میں نمدا کرافٹ سے وابستہ امیر ورثے کو محفوظ کرنے اور اسے زندہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس سے کشمیر میں نمدا کرافٹس کلسٹر کے موجودہ کاریگروں کی رسائی میں بھی بہتری آئے گی اور ان کے روزگار کے امکانات بہتر ہوں گے۔

2023-07-14 20:15:00.835000

2023-07-14 20:15:00.883000

۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

15.07.2023

U7054



(Release ID: 1939860) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi