عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینشن اور پینشن یافتگان كی بہبود كے محكمے كے سکریٹری نے اپنے دفتر میں انڈین ایکس سروسز لیگ کے اراكین سے خطاب میں پنشن یافتگان کے لیے یقینی طور پر زندگی آسان بنانے اور ان کی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے حكومتِ ہند کے عزم کا اعادہ كیا

Posted On: 14 JUL 2023 8:59PM by PIB Delhi

پینشن اور پینشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے پینشن یافتگان کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے پینشن سے متعلق مختلف سرگرمیوں کو ڈیجیٹائز کرنے سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں۔محکمہ تمام پینشن یافتگان تک مختلف طریقوں سے پہنچنے اور پینشن اور پینشن یافتگان كی بہبود کے اقدامات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے  بھی اقدامات کرتا ہے۔ اس طرح تمام پینشن یافتگان كا اُن فوائدكو استعمال كرنے كے قابل بنایا جاتا ہے جو خاص طور پر ان کے لیے بنائے گئے ہیں۔

 

پینشن اور پینشن یافتگان كی بہبود كا محكمہ آن لائن موڈ میں پینشن یافتگان کے لئے آگاہی كا پروگرام منعقد کر رہا ہے اور ساتھ ہی جسمانی طور پر موجودگی والی میٹنگز کے ذریعے معلومات کی فراہمی كی جا رہی ہے۔  نیز پینشن یافتگان کو درپیش مسائل کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ان کی طرف سے ارسال كردہ کسی بھی تجاویز پر غور كیا جا رہا ہے۔ پینشن یافتگان كے پورٹل کے تحت، پینشن اور پینشن یافتگان كی بہبود كے محكمے نے ملک بھر میں 50 پینشنرز ایسوسی ایشنز کو رجسٹر کیا ہے۔

 

آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پینشن اور پینشن یافتگان كی بہبود كے محكمے نے رجسٹرڈ پینشنرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ آن لائن اور باقاعدہ وقفوں سے جسمانی موجودگی والی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایسی ہی ایک میٹنگ انڈین ایکس سرویس لیگ، رجسٹرڈ پینشنرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہوئی جس کے لیے جناب وی سری نواس، سکریٹری )پی اینڈ پی ڈبلیو)، جناب سنجیو نارائن ماتھر، ایڈیشنل سیکریٹری، ڈی او پی پی ڈبلیو اور ڈی او پی پی ڈبلیو کے دیگر عہدیداروں نے 14 جولائی 2023 كو دہلی كے چانکیہ پوری میں واقع ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا۔

 

بات چیت کے دوران سکریٹری (پینشن اور پینشن یافتگان كی بہبود) نے ایسوسی ایشن کے اراکین کو محکمہ کی طرف سے كیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا جس میں ملک گیر ڈی ایل سی مہم، شکایات کے موقع پر حل کے لیے ملک گیر پینشن عدالتوں اور انوبھو ایوارڈز کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے ممبران کو پینشن شكایات كےازالے اور نگرانی كے مركزی  نظام کے بارے میں آگاہ کیا، جو محکمہ کا ایک آن لائن شکایت رجسٹریشن پورٹل ہے۔ انہوں نے ہر پینشن یافتہ کے کیس پر ہمدردی کے ساتھ توجہ مرکوز کرتے ہوئے وقت کی پابندی اور موصول ہونے والی شکایات کے مناسب حل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پینشنرز ایسوسی ایشن کے اہم کردار کو دوبارہ اجاگر كیا اور مشورہ دیا کہ پینشنرز ایسوسی ایشن كو ایک ادارے کے طور پر ایک تحریک ہونی چاہیے تاكہ وہ مناسب طور پر مضبوط ہو اور حکومت ہند کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہے۔ انہوں نے ایسوسی ایشن سے ان کے کام کے بارے میں  معلومات حاصل كی اور ایسوسی ایشن کے منظم کام کی تعریف کی جس کے پاس ملک بھر میں 4 لاکھ سے زیادہ پینشنرز/ فیملی پینشنرز اور 27 منسلک یونٹوں کی رکنیت ہے۔ انہوں نے شرکاء کو انوبھ ایوارڈز كی بابت آگاہ كیا اور انوبھ ایوارڈ یافتگان نے محکمہ کے پروگراموں کے بارے میں اظہار خیال كیا۔ انہوں نے دفاعی خدمات کے شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کی بہادری کے بارے میں بات کی اور شرکاء کو انوبھو ایوارڈز اسپیک پلیٹ فارم پر تجربہ کار فوجیوں کے طور پر اپنے تجربات سے دوسروں كو آگاہ کرنے کی دعوت دی۔

 

جناب سنجیو نارائن ماتھر، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی او پی پی ڈبلیو نے اسپتال میں داخل اور معذور پینشن یافتگان پر خصوصی زور دینے کے ساتھ  دور دراز کے  پینشن یافتگان تک رسائی کے لیے ملک گیر ڈی ایل سی مہم کے انعقاد سے متعلق محکمہ کی پہل کو سامعین كو باخبر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر 2022 میں ملک بھر میں 37 مقامات پر منعقد ہونے والی پچھلی ملک گیر ڈی ایل سی مہم كے نتیجے میں مرکزی حکومت کے پینشن یافتگان کے 35 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی بنانے گءے۔ اسی طرح کی ایک مہم نومبر 2023 میں 100 مقامات پر منعقد کرنے کی تجویز ہے جس میں یپنشنرز ایسوسی ایشنز كو محکمہ کے ایک توسیعی بازو كے طور پر سرگرم طریقے سے شامل كیا جاءے گا۔

 

ریٹائر کرنل رنبیر سنگھ، جنرل سکریٹری، انڈین ایکس سروسز لیگ نے ایسوسی ایشن کے ڈھانچے اور ان کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس میں پینشن آرڈر کی تقسیم، اراکین کے ساتھ باقاعدہ ملاقاتیں، سابق فوجیوں کی پیشہ ورانہ تربیت/ بازآبادکاری/ بحالی کے کورسیز اور متعلقہ دفاتر کے ساتھ ان کی شکایات کا ازالہ کرنے كی تفصیلات شامل تھیں۔ انہوں نے واٹس ایپ گروپس، نیوز لیٹرز، ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے معلومات کو عام كرنے اور ممبران سے بات چیت کرنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مجوزہ ملک گیر ڈی ایل سی مہم سمیت محكمے کے تمام اقدامات میں مکمل تعاون اور شرکت کا یقین دلایا۔

***


(Release ID: 1939835) Visitor Counter : 117
Read this release in: English , Hindi