سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائع کرسٹل کو  مضبوط کرنے کے لیے نئے پروٹوکول کی بنیاد پر کم توانائی کا استعمال کرنے والی سوئچ ایبل اسمارٹ ونڈو تیار کی گئی

Posted On: 13 JUL 2023 6:32PM by PIB Delhi

مائع کرسٹل کو مضبوط کرنے کے لیے نئے پروٹوکول کی بنیاد پر کم توانائی کا استعمال کرنے والی سوئچ ایبل اسمارٹ ونڈو تیار کی گئی، جو پولیمر  کے سلسلہ وار دوہرے نیٹ ورک نامی آرکی ٹیکچر میں مائع کرسٹل کو مضبوط کرتے ہوئے اعلیٰ ترسیل کے درمیان کام کرنے والی کم توانائی کی کھپت والی آن ڈیمانڈ سوئچ ایبل اسمارٹ ونڈو کے لیے اگلی نسل کا حل پیش کر سکتی ہے۔

انٹر پینیٹرنگ پولیمر نیٹ ورک ایک سافٹ میٹر سسٹم ہے، جو انجینئرنگ اور بائیو میڈیکل ایپلی کیشنز میں نئے حل فراہم کرنے کے لیے میکینکل، آپٹیکل اور  الیکٹریکل خصوصیات جیسی مختلف کاموں کو عمدہ طریقے سے فراہم کرتا ہے۔ ان آرکی ٹیکچر کا ایک مخصوص طبقہ، جسے  سلسلہ وار دوہرا نیٹ ورک کہا جاتا ہے، تھرمل، الیکٹریکل اور آپٹیکل  خصوصیات کو محسوس کرنے کے لیے  ٹھوس اور نرم نیٹ ورک کا باہم تعامل طریقے سے جوڑ بناتا ہے اور اس پر موجودہ وقت میں بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔

سنٹر فار نینو اینڈ سافٹ میٹر سائنس، بنگلورو میں ڈاکٹر ورشنی جی وی کی تحقیقاتی ٹیم نے ڈبل نیٹ ورک پیش کرکے اس شعبے میں ایک نیا گوشہ جوڑا ہے، جس میں مائع کرسٹل کو لاگو کیا گیا ہے۔ ان نیٹ ورکوں کو دو الگ الگ اور  آزادانہ طور پر کنٹرولڈ اور آن ڈیمانڈ اسٹیمولی – روشنی اور درجہ حرارت – کے ذریعے محسوس کی جاتی ہے، جب کہ اول الذکر ایک خود سے جمع کیا گیا پولیمر نیٹ ورک بناتا ہے، درجہ حرارت سے چلنے والے دوسرے فعال مرکب کا  آرگینو گیلیشن (ایک موزوں آرگینک محلول کی موجودگی میں منظم گیلنگ سالموں سے بنے نیم ٹھوس مادہ میں تبدیلی) دوسرا نیٹ ورک فراہم کرتا ہے، جو مؤثر طریقے سے پہلے والے کو اپنے اندر شامل کر لیتا ہے۔ مجموعی نتیجہ میں ایک ٹھیک طرح سے کنٹرول شدہ مسام دار سلسلہ وار نیٹ ورک حاصل ہوتا ہے جو مائع کرسٹل کو مضبوط کرتا ہے، جب کہ اسے  اپنی متعینہ سمت والی حالتوں کے درمیان  الیکٹرک طریقے سے سوئچ کرتا ہے اور  پولیمرک اور جیل جیسی بنائی گئی سطحوں کے ذریعے تحرک کو کٹرول کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

تصویر1: الیکٹران مائیکروسکوپ کے توسط سے بنائے گئے  نیٹ ورک کے دائرہ کار اور سسٹم کی شکل کا تصوری خاکہ

 

تھرمو ڈائنامک خصوصیات کے معاملے میں دلچسپ طبعیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے، یہ سلسلہ وار طبعی نیٹ ورک کم توانائی کی کھپت والے پوشیدہ ونڈو کے لیے اگلی نسل کے حل کو  سچ کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں جو اعلیٰ اور کم دھند حالتوں کے درمیان آن ڈیمانڈ سوئچ ایبل ہے، جس میں لیتھو گرافی کی  موجودہ تکنیکوں سے حاصل  بہت زیادہ مقامی ریزولیوشن ہے۔

یہ تحقیق جنرل آف میٹریل کیمسٹری سی، 11، 7696-7682 (جون 2023) میں شائع ہوئی  ہے۔ ڈی او آئی: d3tc00991b/10.1039

زیادہ معلومات کے لیے، ڈاکٹر ڈی ایس شنکر راؤ (ای میل: shankar[at]cens[dot]res[dot]in) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تصویر 2: وولٹیج آن اور آف حالتوں میں سلسلہ وار نیٹ ورک کا استعمال کرکے تیار کردہ اسمارٹ ونڈو ڈیوائس

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7004


(Release ID: 1939349) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi